Author Topic: تعلیمی میدان،پنجاب کالجزنے خوب کامیابیاں سمیٹیں :ڈی پی او  (Read 305 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی میدان،پنجاب کالجزنے خوب کامیابیاں سمیٹیں :ڈی پی او
خانیوال : ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ کی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں ۔نصابی اور غیر نصابی میدان میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ ہی سب سے آگے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قوم اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہے تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ۔انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر پنجاب کالج کے پرنسپل کامران ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی اور ترقی ہمارے ادارے کا اولین مقصد ہے جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے ڈائریکٹر پنجاب کالج اسامہ قریشی نے بھی خطاب کیا۔ویلکم پارٹی کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد نعت رسولؐ مقبول پیش کی گئی۔ میوزیکل پروگرام نے ویلکم پارٹی کو چار چاند لگا دئیے ۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں طلبا اور اساتذہ کرام میں ڈی پی او نے سرٹیفکیٹ اور میڈل تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ سٹی 42 خانیوال مورخہ 22 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"