Author Topic: فیس کیس،نجی سکولوں کو جواب داخل کرانے کیلئے 30اکتوبر تک کی مہلت  (Read 364 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیس کیس،نجی سکولوں کو جواب داخل کرانے کیلئے 30اکتوبر تک کی مہلت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکول فیسوں میں اضافے اور طلبہ کو سکول سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر نجی سکولوں کو جواب داخل کرانے کے لئے 30اکتوبر تک مہلت دے دی ہے۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے پیرا کو نجی سکولوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دئیے
 کہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے،سخت آرڈر پاس کر کے پیرا کو نجی سکولوں کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے اس لئے اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز فاضل جسٹس نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے ، فیسوں کی عدم ادائیگی پر والدین کو ہراساں کرنے اور ایک خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے بچوں کو سکول سے نکالنے کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔عدالت نے نجی سکولوں کے وکیل کی جانب سے تحریری جواب داخل کرانے کی استدعا منظور کر لی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد مورخہ 22 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"