Author Topic: آئی ٹی یونیورسٹی کو جامعہ بلوچستان کی طرح تباہی سے بچایا جائے  (Read 774 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی ٹی یونیورسٹی کو جامعہ بلوچستان کی طرح تباہی سے بچایا جائے
کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی بلوچستان کا واحد پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ہے جہاں دور دراز سے طلبا اور طالبات پڑھنے کے لئے آتے ہیں مگر بدقسمتی سے ادارہ بغیر رجسٹرار کے کام کررہا ہے اور اعلیٰ انتظامی افسر کےمنفی رویے کی وجہ سے ادارہ تباہی کی جانب گامزن ہے۔معتدد طلبا ءتعلیمی ادارہ چھوڑ کر جاچکے ہیں یا چھوڑنے پر مجبور ہیں
 طلبا اور طالبات کوادارے میں قائم ہاسٹلز سے نکال کر دور دراز پرائیویٹ ہاسٹلوں میں رہنے پر مجبور کیاجارہاہے جو ان کے لیے حصول علم کے سلسلے میں ایک اضافی بوجھ ہے ،بیان میں کہاگیاکہ ایک طرف تو طلباء اس دہشتگردی کی حالات میں بغیر سیکورٹی کے رہ رہےہیں جو کہ ادارے کے لئے خود ایک سوالیہ نشان ہے طلباء وطالبات کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں۔ لہٰذا حکومت کے ذمہ داران سے اپیل اور گزارش ہےکہ آئی ٹی یونیورسٹی کو بلوچستان یونیورسٹی کی طرح تباہی سے بچایاجائے ایک ایماندار اور قابل رجسٹرار تعینات کیاجائے اور طلبا اور طالبات کالج کے ہاسٹلز میں جگہ فراہم کی جائے،بصورت دیگر طلبا اور طالبات کو کوئی بھی نقصان پہنچا
اسکی ذمہ داری آئی ٹی یونیورسٹی کی انتظامیہ پر عائد ہوگی، بیان میں کہاگیاکہ پشتون ایس طلبا و طالبات کے تمام جائز مطالبات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ہر پلیٹ فارم پر ان کے لئے جدوجہد کریگی اور آواز بلند کریگی،بیان میں کہاگیاکہ بہت جلد باقی حقیقی طلباء تنظیموں سے مل کر آئی ٹی یونیورسٹی میں طلبا کو درپیش مسائل کے حل کےلیے احتجاج کیا جائےگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 21 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"