Author Topic: تعلیمی بورڈ سکھر: پی ٹی سی اور سی ٹی 2008ء کے نتائج کا اعلان  (Read 2267 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
تعلیمی بورڈ سکھر: پی ٹی سی اور سی ٹی 2008ء کے نتائج کا اعلان
   
ہنگورجہ (نامہ نگار) تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات نے پی ٹی سی اور سی ٹی سال 2008ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پی ٹی سی میں پہلی پوزیشن ایلیمنٹری کالج خیرپور کے محمد علی مغل، دوسری نیشنل کالج محراب پورکے حق نواز لاشاری اور تیسری پوزیشن فتح محمد شاہانی نے حاصل کی۔ پی ٹی سی طالبات میں ویمن کالج آف ایلیمنٹری خیرپور کی خوشبو جاوید نے پہلی، ثمرین شاہ نے دوسری اور کلثوم اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی ٹی کے امتحانات میں بوائز میں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج خیرپور کے ظہیر احمد دایو نے پہلی، بھٹائی ایلیمنٹری کالج گھوٹکی کے محمد افضل نے دوسری اوراحمد خان پتافی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی ٹی میں طالبات میں پہلی پوزیشن مہران کالج مورو کی نسرین شاہ، دوسری نیشنل کالج محراب پور کی عاصمہ بھنبھرو اور تیسری پوزیشن ایلیمنٹری کالج خیرپورکی صائمہ سموں نے حاصل کی۔    



شکریہ جنگ