Author Topic: موبائل فون چوری یا چھیننے کی صورت میں نیا موبائل فراہم کیا جائے گا  (Read 1842 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


موبائل فون چوری یا چھیننے کی صورت میں نیا موبائل فراہم کیا جائے گا

محمد ہارون عباس؛ القمرآن لائن،اسلام آباد

موبائل ساز کمپنی ڈی بی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق منصور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کم لاگت کے موبائل فون سیٹ متعارف کرائے جائیں گے، اس کے علاوہ صارف سے موبائل فون چوری یا چھیننے کی صورت میں  ایف آئی آر کی بنیاد پر 24 گھنوں کے اندر نیا موبائل فون فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمپنی کی مارکیٹنگ منیجر امبر، اسپارکل گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل رحمان اور کوالٹی کنٹرول منیجر کامران بھی موجود تھے۔ طارق منصور نے کہا کہ ہم پاکستان میں دوبئی کے اسپارکل گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کاروبار کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ ہمارے موبائل سیٹوں کی قیمتیں انتہائی کم اور فیچرز کے لحاظ سے نمایاں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی بی ایس موبائل 3 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کی رینج میں دستیاب ہیں اور ہم پاکستان میں موبائل صنعت میں موجود طلب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار موبائل فون چوری یا چھینے جانے کی صورت میں انشورنس کور فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ایف آئی آر کی بنیاد پر صارف کو 24 گھنٹوں میں نیا موبائل فراہم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ''بائی بیک'' کا فیچر بھی مارکیٹ میں لائے ہیں جس میں صارف کو موبائل فون واپسی کی صورت میں پہلے سے طے شدہ نرخ پیش کئے جائیں گے جو ایک ماہ سے 12ماہ تک استعمال میں واپسی کیلئے وضع کئے گئے ہیں جس سے صارف کو اپنا موبائل فروخت کرنے پر بہترین قیمت ملنے کا اطمینان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی برطانوی ٹیلی فون اداروں کو کوالٹی کے اعلیٰ معیار پر دیئے جانے والے سرٹیفکیٹس کی حامل ہے اور پاکستانی منڈیوں میں ہم کاروباری تحقیق کے بعد آئے ہیں۔.....القمرآن لائن
.........................