Author Topic: سرحد حکومت نے وفاق سے موبائل فو ن کالز سکین سسٹم طلب کر لیا  (Read 2096 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سرحد حکومت نے وفاق سے موبائل فو ن کالز سکین سسٹم طلب کر لیا

نہار محمد ایڈووکیٹ

سرحد حکومت نے وفاق سے موبائل فو ن کالز سکین سسٹم طلب کر لیا ہے ۔ ملک میں موبائل فون کالز سکین کرنے کے لئے سکینر صرف حساس اداروں کے پاس موجود ہیں جبکہ پولیس اور ایف آئی اے کے پاس موبائل فون کالز سکین کرنے کا کوئی انتظام نہیں ۔ سرحد حکومت نے پولیس میں اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ قائم کیا ہے ۔ اور صوبے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہو ئی و ارداتوں کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے تحریری طور پر استدعا کی گئی ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے روک تھام کے لئے انہیں موبائل فونز کال سکین کرنے کے لئے سکینراور دوسری سہو لیات فراہم کی جائے ۔ اپنے مراسلے میں صوبائی حکومت نے استدعا کی ہے کہ وزارت داخلہ کے حالیہ اجلاس میں پولیس حکام کوموبائل فونز کال سکین سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ تا حال سرحد حکومت کو سکینر سسٹم فراہم نہیں کیا گیا ۔ سکینرز سی آئی ڈی کو فراہم کیا جائے گا ۔ پولیس افسران دہشت گردوں کے موبائل فونز کال سکین کر کے ان کی گرفتار ی عمل میں لائی جا سکتی ہیں

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان پر عید الفطر کے روز ہونے والے خود کش حملے کے بعد وفاقی حکومت نے انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ جبکہ صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ انہیں وفاقی وزیر کے برابر سرکاری پروٹوکول دیا جائے ۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان پر عید الفطر کے دوسرے روز ان کی رہائش گاہ ولی باغ میں خود کش حملہ ہو ا تھا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہو ئے تھے ۔ خود کش حملے کے بعد ملک بھر میں تمام اہم ترین سرکاری شخصیات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کو وفاقی اور صوبائی سطح پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔ انہیں پہلے بھی بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے اسفند یار ولی خان نے لینے سے انکار کیا تھا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری سرحد ، ہوم سیکرٹری کوجاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کو وفاق کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی فراہم کردی گئی ہیں تاہم صوبائی حکومت بھی سرکاری طور پر انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کرے ۔ اورانہیں وفاقی وزیر جیسا سرکاری پروٹوکول دیا جائے

سرحد حکومت نے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے عہدوں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی حکومت نے آر سی اوز کو کمشنروں کے نام دینے کے بعد ڈی سی او کے عہدے کا نام تبدیل کر کے اس کا پرانا نام دوبارہ ڈپٹی کمشنر رکھنے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او کا نام تبدیل کر کے ایس پی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے لئے ہوم ورک کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں او ر مجسٹریٹی کی بحالی کے بعد انہیں سابق اختیارات بھی دیئے جائینگے ۔ ڈی پی اوز کو ضلعی ناظم کے ماتحت ختم کردیا جائے گا ۔ایس پی کو خود مختیاری دی جائیگی..............القمرآن لائن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔