Author Topic: ایشیائی کونسلر نے یورپی یونین کوفروغ تعلیم کیلئے تجاویز پیش کردیں  (Read 1391 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

ایشیائی کونسلر نے یورپی یونین کوفروغ تعلیم کیلئے تجاویز پیش کردیں
   
بریڈفورڈ(عبیدمغل/ نامہ نگارلیڈز) ٹوری پارٹی کے ہیٹن وارڈ سے ایشیائی کونسلر محمد مسعود کو یہ اعزاز ملا ہے کہ یورپین یونین کی ریجنل کمیٹی نے ان سے تعلیم کے فروغ کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ مسعود نے بریڈفورڈ کے پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر اور کارپوریٹ سروسز کے ایگزیکٹوکی حیثیت سے گزشتہ روز برسلز میں یونیورسٹیوں اور بزنس کا باہمی اشتراک بڑھانے کے لئے اپنی تیار کردہ رپورٹ اور تجاویز کمیشن کے روبرو پیش کیں۔ یورپ کے نمائندگان کے روبرو پیش کی جانے والی رپورٹ میں تعلیم کے فروغ اور نئے دور کے چیلنجز سے نبر آزما ہونے کے لئے تجاویز تیار کی گئی ہیں ۔ ان میں تجویز کیا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ عملی دنیا کے قریب لایا جائے ۔ ان کی تجاویز کے مطابق مقامی کونسلوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنایا جائے جس کے نتیجے میں طلبہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد عملی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی عملی تجربات سے گزر چکے ہوں اور انہیں اہداف کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نیز ریسرچ میں بہتری کے لئے تعلیمی اداروں کے اسٹاف اور دیگر اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کی بابت مشورے بھی شامل ہیں۔ کونسلر مسعود یورپ کی ریجنل باڈی اور لوکل اتھارٹی کی 2006 سے نمائندگی کررہے ہیں انہیں یہ ٹاسک یورپین کمیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر میں تعاون بڑھانے کی غرض سے دیا گیا تھا۔مجوزہ فورم کا نام یورپ فورم برائے یونیورسٹی بزنس ڈائیلاگ رکھا گیا ہے۔ اس کے مقاصد میں ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں، انٹڑ پرائزز ، تجارتی اداروں اور مقامی کونسلوں کے درمیان تجربات و معلومات کا تبادلہ اورمشترکہ مسائل کے حل کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ کونسلر مسعود نے اپنی طویل ڈرافٹ رپوٹ میں تجویز کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ریسرچ پروگرام کو مقامی کونسل اور تجارتی اداروں کے ذریعے کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے اور معاشی بحران کے دور میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے یا دلایا کہ مقامی کونسلیں تعلیمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور بریڈفورڈ کونسل شہر کی تعلیمی حالت میں بہتری کے لئے سخت جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے اس تعاون کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ یہ رپورٹ منظوری کے بعد دسمبر میں یورپین یونین کے منصوبہ بندی کے شعبہ میں پیش کی جائے گی۔یورپ کے کمیشن برائے ایجوکیشن، کلچر اینڈ ریسرچ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
شکریہ جنگ