Author Topic: والدین بچوں کی تعلیم کیلئے اوسطاً 8 ہزار پونڈ سے زیادہ مدددیتے ہیں، لندن ریسرچ  (Read 1405 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

والدین بچوں کی تعلیم کیلئے اوسطاً 8 ہزار پونڈ سے زیادہ مدددیتے ہیں، لندن ریسرچ
   
لندن (جنگ نیوز) والدین یونیورسٹی میں پڑھنے والے اپنے بچوں کو اوسطاً 8 ہزار پونڈ سے زیادہ رقم کی مدد دیتے ہیں ۔یہ بات گذشتہ روز جاری ایک ریسرچ میں بتائی گئی ہے۔سانسبری فنانس نے انکشاف کیاہے کہ پچاس فیصد سے بھی زیادہ انڈر گریجویٹ (53 فیصد)طالب علم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین سے کچھ مالی مدد وصول کرتے ہیں ۔یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹس کو والدین کی جانب سے ملنے والی اوسط امداد 8 ہزار70 پونڈ ہے ۔40 فیصد والدین اپنے بچوں کی تعلیم میں مدد دینے کیلئے بچت سے رقم خرچ کرتے ہیں یا پھر قرضہ لیتے ہیں ۔دس فیصد والدین اپنے بچے کی مدد کیلئے 20 ہزار پونڈ خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔سانسبری فنانس میں شعبہ قرضہ کے سربراہ سٹیون بیلی کا کہناہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یونیورسٹی کی زندگی مہنگی ہوتی جارہی ہے اور والدین کی جانب سے مالی تعاون کو حکومتی کی یونیورسٹی فنڈنگ میں بنیادی حصہ کے طور پر لیاجارہاہے۔
شکریہ جنگ