PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: AKBAR on November 17, 2018, 09:08:29 PM

Title: نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان ہاسٹلز میں جوگنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ
Post by: AKBAR on November 17, 2018, 09:08:29 PM
نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان ہاسٹلز میں جوگنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ

ملتان : نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے ہاسٹلز کے امور کی بہتری کیلئے چیف و اسسٹنٹ وارڈنز کی میٹنگ طلب کرلی ہے،
واضح رہے وی سی نے اپنے دورے کے دوران یہ احکامات دیئے ہیں کہ سب سے پہلے درجہ چہارم کی کمی کو پورا کیا جائے گا،
ہاسٹلز کی صفائی ستھائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی خریداری ک منظوری بھی دی گئی ہے،
اس کے علاوہ میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز گرائونڈ میں جوگنگ ٹریک بنایا جائے گا اور ان ٹریک پر لائٹس کی تنصیبات کو مکمل کیا جائے گا،
جمنزیم کی بہتری کیلئے ایک کمٹی تشکیل دی ہے اور ساتھ ہی ہاسٹلز کے ریڈنگ روم کی اپ گریڈیشن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی