Author Topic: جامعہ بلوچستان میں بلوچ دشمن پالیسیاں جاری ہیں‘ بی ایس او  (Read 592 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان میں بلوچ دشمن پالیسیاں جاری ہیں‘ بی ایس او
کوئٹہ:           بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں لسانی نفرت ‘تنگ نظری اور برادر اقوام سمیت تمام بلوچستانیوں کے حقوق ہڑپ کرنے کے خلاف ہیں لیکن بلوچ قوم کے مفادات کے خلاف کوئی منفی پالیسی بھی برداشت نہیں جائے گی تعلیمی اداروں خصوصاً جامعہ بلوچستان میں کئی سال سے بلوچ دشمن پالیسیاں جاری ہیں سابق گورنر کے بعدموجودہ دور میں بھی یہ سازشیں جاری ہیں ادارے میں داخلہ سیٹوں میں کمی یا میرٹ کی پامالی صرف بلوچ طلباء وطالبات کو دیوار سے لگانے کیلئے ہے
جامعہ بلوچستان میں پانچ سال کی بھرتیوں کا جائزہ لیاجائے توبلوچ پوزیشن ہولڈرز کونظراندازکرکے لسانی گروہ اوروی سی گروپ کے رشتہ داروں کونوازاگیا ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی شعبہ امتحانات صرف بلوچ دشمنی کا مرکز بن چکی ہے نتائج میں جان بوجھ کر صرف بلوچ طلباء کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہےاور اب بولان میڈیکل کالج میں خالی رہ جانے والی سیٹوں کو صوبائی میرٹ کرکے صرف پسماندہ اضلاع کے طلباء کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر بلوچ دشمنی کے تسلسل کو ختم نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ بلوچستان ایڈیشن میں مورخہ 22اپریل 1920ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"