Author Topic: تعلیم و تربیت  (Read 9879 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
تعلیم و تربیت
« on: November 14, 2007, 10:57:00 PM »
پاكستان میں گھریلو معاشیات كا مضمون چھٹی جماعت سے ایك لازمی مضمون كے طور پر طالبات كو پڑھایا جاتا ہے۔ لیكن اس كی مزید تعلیم كے لئے طالبات نویں جماعت میں گھریلو معاشیات گروپ لے سكتی ہیں ۔

ہمارے ملك میں علم گھریلو معاشیات كی تعلیم ایف ایس سی ﴿انٹرمیڈیٹ ﴾بی ایس سی ،ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی كی سطح تك دی جاتی ہے۔جبكہ انٹر میڈیٹ ﴿ہیومنیٹیز اور بی اے كے نصابوں میں گھریلو معاشیات بطور اختیاری مضمون پڑھایا جاتا ہے۔

گھریلومعاشیات گروپ كی نویں اور دسویں جماعت كی طالبہ كو دو لازمی مضامین پڑھائے جاتے ہیں ۔ میٹرك كے بعد كالج برائے گھریلومعاشیات میں طالبات داخلہ لے سكتی ہیں لیكن اس كے لیے ضروری ہے

كہ وہ میٹرك میں اور خاص طور سے ان دو لازمی مضامین میں امتیازی نمبروں سے كامیابی حاصل كریں ۔پاكستان میں گھریلو معاشیات كی تعلیم كے لیے كل سات ادارے ہیں اور طالبات كی ایك بڑی تعداد ان میں داخلے كی خواہش مند ہے۔
لہذا میٹرك میں امتیازی نمبر لینا ضروری ہے ۔