Author Topic: پنجم و ہشتم امتحانات کے نتائج آٹھاسی فیصد طلبہ کامیاب  (Read 958 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجم و ہشتم امتحانات کے نتائج آٹھاسی فیصد طلبہ کامیاب
راولپنڈی : پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت صوبہ بھر میں ہونے والےجماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، سالانہ امتحانات 2019ء میں مجموعی طور پر (2577966) امیداواروں نے امتحان میں شمولیت اختیار کی جس میں جماعت پنجاب کے امیدواروں کی تعداد 1536443 جبکہ جماعت ہشتم کی تعداد 1041523تھی،

پنجم کے 88.32جبکہ جماعت ہشتم کے 87.61فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، پنجم میں طوبیٰ مریم اور محمد حمزہ ریحان نے 496نمبر حاصل کر کے پہلی ، علی احمد ، محمد حسنین ہادی نے 494نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ علی اظہر ، محمد شہیر طارق اور محمد حاشر نے 493نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی،
 جماعت ہشتم میں محمد شرجیل اشفاق ، شہوار انعم 494 نمبر لیکر پہلے ، محمد محاذ سلیم چوہان 494 نمبر لیکر دوسرے ، فیضان حسن ، بلال سرور اور افریحہ ریاض 493نمبر وں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن اقبال حسین خان نے ایک ماہ اور چار دن کے مختص عرصہ میں زرلٹ کی تکمیل پر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
   
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 01 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"