Author Topic: رزلٹ تیار کرنے کیلئے کمپیوٹر سیکشن میر پورمیں مخصوص افراد کو بھرتی کیا گیا  (Read 2282 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

رزلٹ تیار کرنے کیلئے کمپیوٹر سیکشن میر پورمیں مخصوص افراد کو بھرتی کیا گیا

میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ کی ناقص حکمت عملی سفارشی اور قریبی عزیزوں اور دوست واحباب کو پیپرمارکنگ اور رزلٹ تیار کرنے کیلئے کمپیوٹر سیکشن میں مخصوص بھرتی کا شاخسانہ ۔ متعدد پاس امیدواران کو گزٹ میں فیل قرار دینے اور بعد ازاں ری چیکنگ کے نام پر فی مضمون 500 روپے فیس (جبری بھتہ) وصول کر کے پاس قرار دے دیا ۔ میٹرک کے عبدالنوید کو دو کتابوں میں گزٹ میں فیل قرا ردیا گیا مگر دوبارہ ری چیکنگ کے نام پر اسی امیدوار کو پاس قرار دے کر 458/1050 نمبرز حاصل کرنے کا رزلٹ کارڈ جاری کیا گیا ۔اسی طرح محمد ممتاز کو بھی گزٹ میں دو مضامین میں فیل قرار دینے کے بعد ری چیکنگ کے نام پر فیس وصول کر کے 494/1050 نمبرز کا رزلٹ کارڈ جاری کر کے پاس قرار دے دیا ۔ ایک اور طالبعلم ریحان جاوید کو پہلے گزٹ میں تین مضامین ریاضی فزکس اور بیالوجی میں فیل قرار دیا گیا ۔ اور تین مضامین میں فیل ہونے کا رزلٹ کا رڈ بھی جاری کر دیا مگر ری چیکنگ کے دشوار عمل سے گزار کر اور آمدنی میں فی کس 500 روپے اضافہ کر کے ریاضی اور فزکس میں کامیاب قرار دے دیا گیا۔
شکریہ اوصاف