Author Topic: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كا مختصر تعارفAbout Allama Iqbal Open University  (Read 1939 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كا مختصر تعارفAbout Allama Iqbal Open University

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جس كا شمار اس وقت دنیا كی 16میگا ﴿سب سے بڑی﴾ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے،1974ئ میں پارلیمنٹ كے ایك ایكٹ كے تحت قائم ہوئی۔ یونیورسٹی كا مین كیمپس اسلام آباد كے سیكٹر ایچ ایٹ میں واقع ہے۔ یہ اس وقت دنیا كی دوسری اور ایشیا اور افریقہ كی پہلی اوپن یونیورسٹی تھی۔ اس كے قیام كا مقصد فاصلاتی نظام تعلیم كے ذریعے لوگوں كو جو بوجوہ رسمی تعلیم سے استفادہ نہیں كر سكے اور جن كا سلسلہ تعلیم منقطع ہو گیا، ان كے گھروں كی دہلیز پر تعلیمی سہولیات مہیا كرنا تھا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز كے دیہاتوں، قصبوں اور دور افتادہ علاقوں میں مقیم افراد كو جہاں روائتی تعلیم كے مواقع نہ ہونے كے برابر ہیں یا ایسی خواتین جو سماجی پابندیوں كے سبب سكول/كالج میں جانے سے قاصر ہیں، كو تعلیمی سہولتیں مہیا كر كے یہ فریضہ بہ طریق احسن سر انجام دے رہی ہے۔ اس یونیورسٹی كے لاكھوں فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف اندرون ملك بلكہ بیرون ملك بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنیادی تعلیم سے لے كر پی ایچ ڈی كی سطح تك پروگرام پیش كر رہی ہے۔ یونیورسٹی نے750سے زائد مطالعاتی مراكز قائم كیے ہیں جہاں فاصلاتی نظام تعلیم كے طلبہ اپنے ٹیوٹرز سے رہنمائی حاصل كرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی نے كل وقعی مطالعاتی مراكز بھی قائم كیے ہیں جہاں پر ایم بی اے﴿آئی ٹی﴾، بینكنگ اور فنانس، بی ایس ﴿سی ایس﴾ ، بی ایس سی،﴿انجینئرنگ، ایم ایس﴾ كے طلبہ كو بالمشافہ رہنمائی بھی مہیا كی جاتی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور اس كے جملہ علاقائی دفاتر36اپنے تعلیمی سال كے دوران نصابی اور تعلیمی سرگرمیوں كے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ كر حصہ لیتے اور مختلف نوعیت كی علمی، ادبی اور قومی تقریبات كے انعقادہ كا اہتمام كرتے ہیں جن میں ہمارے طلبہ و اساتذہ كے ساتھ ساتھ علاقے كے معزز و سركردہ اراكین اور صاحبان علم و دانش شركت كرتے ہیں۔

یونیورسٹی كے سائنس كے طلبہ كے لئے ٫٫یونیورسٹی سائنس كمپلیكس٬٬ كا قیام عمل میں لایا گیا جس میں سائنس كے تمام ڈسپلنز كے ریسرچ اسكالرز كے لئے بین الاقوامی معیار كی حامل جدید سائنسی تجربہ گاہوں كی سہولیات فراہم كی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی مركزی لائبریری اور سٹوڈنٹس ہوسٹل میں انٹرنیٹ لیب كی سہولت بھی فراہم كی گئی ہے تاكہ یونیورسٹی كے اساتذہ و طلبہ اپنی علمی و تحقیقی كاوشوں كو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ كر سكیں۔ ان دونوں جگہوں پر اس مقصد كے حصول كے لیے دس دس كمپیوٹرز فراہم كیے گئے ہیں۔