Author Topic: وفاق المدارس کے تحت امتحانات آج سے شروع ہوں گے  (Read 4256 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Wafaq UL Madaris Pakistan exam 2010

وفاق المدارس کے تحت امتحانات آج سے شروع ہوںگے    

کراچی : وفاق المدارس کے تحت دینی مدارس کے سالانہ امتحانات ہفتہ 10 جولائی سے شروع ہوںگے۔ امتحانات میں دو لاکھ چار ہزار پانچ سو طلباء و طالبات شریک ہوںگے۔ ملک بھر میں 1197 مراکز قائم، پانچ ہزار سے زائد افراد پر مشتمل نگراں عملہ تعینات کردیا گیا۔ امتحانات آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں بیک وقت ہوںگے۔ طلبہ کے لئے 405 جبکہ طالبات کے لئے 792 مراکز قائم کئے گئے اور ان مراکز میں امتحان میں نگرانی کے لئے مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد نگراں عملے کا تقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاق المدارس کا قیام 1959 میں عمل میں آیا تھا۔ مولانا سلیم اللہ خان صدر وفاق المدارس اور مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس نے امتحانی نظام کا حتمی جائزہ لے کر جملہ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
شکریہ جنگ