Author Topic: جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے ہفتہ طالبات کے آغاز  (Read 2680 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے ہفتہ طالبات کے آغاز
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیم ِ نسواں کیلئے باتیں تو کی جاتیں ہیں لیکن عملی طور پر موئثر اقدامات نہین کئے جاتے ان خیالات کا اظہار جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ریاض احمد ہاشمی نے ہفتہ طالبات کے آغاز پر کیا۔انہوں نے کہا تعلیم میں تقلیدبری بات نہیں لیکن تقلید میں ہمیں اپنی معاشرتی اقدار کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے ۔ اس موقع پر جناح یونیورسٹی کے بانی الحاج مولوی ریاض الدین احمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی کوششوں کو بھی فراموش نہین کرنا چاہئیے ۔ ہفتہ طالبات کے پہلے روز اردومباحثہ اور مقابلہ غزل کا انعقاد ہوا ۔ اردو مباحثے میں منصفین کے فرائض ڈاکٹر حسن افروز ،پروفیسر احمد نسیم سندیلوی اور محفوظ یار خان نے انجام دیئے۔ پہلا پروگرام اردو مباحثہ ”امریکا سے دوستی ضروری ہے۔ ہوا ۔ مباحثے کی صدارت معروف صحافی مدثر مرزا نے کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئیے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں وضع کریں جو قومی مفاد پر مبنی ہوں یہ قاعدہ ہے کہ قوموں اور ملکوں کی دوستی قومی مفاد پر مبنی ہوتی ہے جب قومی مفادات تبدیل ہوں تو دوست بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا اس وقت نظامِ سرمایہ داری اور کمیونزم کی سرد جنگ جاری تھی امریکا نے اس موقع پر سرد جنگ میں پاکستان سے دوستی اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے کی اور سوویت یونین کو ختم کرانے میں پاکستان کو استعمال کیا۔ امریکا۱۹۷۹ میں افغانستان میں وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا تھا جو اس نے پاکستان کو روس کے خلاف استعمال ر کے حاصل کی اب ہمیں جائزہ یہ لینا ہے کہ جو پالیسی اختیا ر کی گئی تھی کیا وہ درست تھی۔
شکریہ جنگ