Author Topic: وفاق المدارس العربیہ کے تحت ملک بھر میں جاری امتحانات اختتام پذیر  (Read 1043 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاق المدارس العربیہ کے تحت ملک بھر میں جاری امتحانات اختتام پذیر
کراچی : وفاق المدارس العربیہ کے تحت ملک بھر میں جاری امتحانات اختتام پذیر ہوگئے، شعبہ درس نظامی ، شعبہ دراسات اور شعبہ تجوید کے طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ جبکہ گزشتہ ہفتہ حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔ وفاق المدارس العربیہ کے تحت جاری امتحانات کے آخری روز مختلف سیاسی و سماجی تنظیموںاور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی مرکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر مولانا ڈاکٹر قاسم محمود، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطاءاللہ خان، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید خان آفریدی، متحدہ قومی مومنٹ کے بلدیہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سٹی کونسل میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عالم زیب الائی، جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر شاہ ہاشمی،عبد الصمد خان، انجینئر محمدسلیم ، یوسی چیئرمین مولانا سلطان محمود، حاجی برکی ، مولانا زرین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں صحافیوں نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کا دورہ بھی کیا جہاں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔ مولانا

ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہا کہ وفاق المدارس کے امتحانات اپنی مثال آپ ہیں، یہاں کسی قسم کی بدنظمی، نقل، وغیرہ کا تصور بھی نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دینی مدارس میں طلبہ کو نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ ان کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 15اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"