Author Topic: Dow Medical College holds entry test for MBBS, BDS  (Read 3669 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1
Dow Medical College holds entry test for MBBS, BDS
« on: June 30, 2008, 08:29:40 PM »
Dow Medical College holds entry test for MBBS, BDS

Karachi: More than 5,000 candidates appeared in the entry test for 650 MBBS and BDS seats available at the Dow Medical College, Sindh Medical College and Dr Ishratul Ibad Khan Institute of Oral Health Sciences.

Dow University of Health Sciences (DUHS) conducted the admission test.

All candidates had to pass through the electronic gates installed at the entrance to reach the examination halls and were frisked to ensure they did no possess mobile phones or arms.

Tents were erected outside the examination venue for those accompanying the candidates.

According to DUHS sources, the result of the entry test will be announced in the next few days. APP

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ
« Reply #1 on: June 30, 2008, 09:40:56 PM »

 
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ڈاو میڈیکل کالج ، سندھ میڈیکل کالج اور ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ اتوار کو ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں چھ سو پچاس نشستوں کے لئے سوا پانچ ہزار طلبہ نے شرکت کی والدین کے انتظار کے لئے شامیانے لگائے گئے تھے جو کم پڑ گئے جبکہ پانی کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا ، ایک معذور امیدوار عائشہ نے شکایت کی اسے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے سے منع کردیا گیا جب کہ کئی اور افراد نے بھی یہ شکایت کی کہ انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کئے گئے ڈاؤ یونیورسٹی کی پریس ریلز کے مطابق امیدواروں کومیڈیکل ایمرجنسی کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور ٹیسٹ سے قبل طلبا وطالبات کی رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی تھی تاکہ وہاں سے کمپیوٹر کے ذریعے گمشدہ ایڈمٹ کارڈزکی ڈپلیکیٹ جاری کی جاسکے۔ طلبا وطالبات کو مشینی گیٹ سے ہالز میں داخل کیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ میں نگرانی کے فرائض ڈاؤ یونیورسٹی کی فیکلٹی نے سرانجام دیئے جبکہ طلبا وطالبات کو اسٹیشنری بھی یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کی گئی تھی۔ طلبہ کی آسانی کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ سیٹوں کی نشاندہی کیلئے نقشہ بھی دیا گیا تھا۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر مسعود حمید خا ن نے ہیلپ لائن کے اسٹالز کی خود نگرانی کی اور طلبہ کی مشکلات کو حل کیا جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر صلاح الدین افسر اور سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شرافت اللہ نے فیکلٹی ارکان کے ہمراہ ٹیسٹ کی نگرانی کی۔ انٹری ٹیسٹ میں جوابات کی شیٹ کی کاربن کاپی تمام امیدواروں کو دے دی گئی تاکہ وہ ڈاؤ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آنسر کی Answer Key کی مد د سے اپنے جوابات خود چیک کرسکیں جو ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد اسی دن ویب سائٹ www.duhs.edu.pk پر لوڈ کردی گئی ہے۔ جبکہ نتائج کا باقاعدہ اعلان تین چار دن بعد کیا جائے گا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پنجاب میں میرٹ برقرار رکھنے کے لئے میڈیکل کالجوں سے اس سال سیلف فنانس اسکیم ختم کردی گئی ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں سیلف فنانس اسکیم جاری ہے۔


شکریہ روزنامہ جنگ
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study