Recent Posts

Pages: 1 [2] 3 ... 10
11

خواتین یونیورسٹی سکالرشپ کےلئے انٹرویو
خواتین یونیورسٹی ملتان میں سکالرشپ کےلئے انٹرویو مکمل ہوگئے، مستحق طالبات کی فہرست تیار کرلی گئی جس کی حتمی منظوری کے بعد طالبات کو آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس کی صدرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کی۔23 تدریسی شعبہ جات کے بی ایس سیشن 2019 اور 2020 کی طالبات نے شرکت کی۔
12

اوپن یونیورسٹی طلباء و طالبات کیلئے وٹس ایپ گروپ
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میاں محمد ریاض نے کہا ہے
کہ سمسٹر بہار2022ء کیلئے تمام ٹیوٹرز طلباء وطالبات کے الگ الگ وٹس ایپ گروپ بنائیں گے
طالب علم کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اپنے متعلقہ ٹیوٹرسے رابطہ کریں اور ٹیوٹر حضرات ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں۔
13

انجینئرنگ یونیورسٹی یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ 2022 رجسٹریشن
یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 30جون مقرر
یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرامزمیں پنجاب بھر سے داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ(ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔
14

کراچی انٹر کے امتحانات: تیاریاں مکمل، ایک لاکھ 86 ہزار امیدوار شریک ہونگے
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے کہا ہے کہ 18 جون سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ان امتحانات میں 1 لاکھ 86 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔

پروفیسر سعید الدین نے بدھ کو انٹر بورڈ کراچی میں 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فیسوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ اے ون گریڈ کے طلبہ کے لیے مختص اسکالر شپ کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی بھی باقی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ کاشف صدیقی، ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ کی آمدنی صرف 11 کروڑ روپے اور اخراجات 54 کروڑ روپے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ مالی مشکلات کا شکار ہے محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے پوزیشن ہولڈر کے لیے مختص اسکالر شپ کی رقم کے لیے نجی بینک سے معاہدہ کرلیا ہے اور تعلیمی بورڈز کو اس معاملے سے علیحدہ کردیا گیا ہے یہ معاملہ اب چیف سیکریٹری، سہیل راجپوت اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، مرید راہیمو کے مابین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں 154 سرکاری کالجوں میں 2 لاکھ اور 168 نجی کالجوں میں 25 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

علاوہ ازیں امتحانات کی تیاری کے حوالے سے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ انٹر کے امتحانات کے لیے شہر کے 211 تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحانات میں 1لاکھ 86 ہزار 49 شریک ہورہے ہیں جس میں پری انجینئرنگ فیکلٹی میں 45291 طلبہ، پڑی میڈیکل میں 47332، سائنس جنرل میں 11180 اور ہوم اکنامکس میں 686 امیدوار شریک ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ امتحانات صبح میں 9 سے 12 اور دوپہر میں 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔
15

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا اجلاس،متعدد فیصلوں کی منظوری
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی کی صدارت میں ہوا ،اس موقع پر گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ اورمختلف شعبوں میں نئےڈگری پروگرام کو شروع کرنے کیلئے مسودے پر غور کیا گیا جبکہ متعدد فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی ،
اس موقع پر ایم ایس(آنرز )اینیمل نیوٹریشن اور پی ایچ ڈی اینیمل نیوٹریشن ،ایم ایس (آنرز)ایگری ایکسٹینشن اور پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس کے پروگرامز کی منظوری دی گئی ،متعددطلباء طالبات کے تحقیقاتی موضوعات اورغیرملکی ایکسپرٹ کے پینل کی منظوری دی گئی،اجلاس کے دیگر شرکا میں نمائندہ ڈی جی واٹر مینجمنٹ ،نمائندہ ڈی جی زرعی تحقیق ڈاکٹر صغیر احمد ،نمائندہ ڈی جی فیلڈ اقبال صابر ،چیف ایگزیکٹو پارب، رجسٹرار عمران محمود ،ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم ،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا ،ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ،ڈاکٹر اشفاق احمد ،ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر تنویر الحق ،ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر عبدالغفار ،ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر سرفراز ہاشم،اور ڈاکٹر محسن نواز نے شرکت کی
16

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پالیسی کے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست گزرا صباء شیخ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی پالیسی کے خلاف درخواست میں موقف اپنایا کہ پی پی ایس سی کی پالیسی ہے کہ امیدواروں کو پیپروں کی ری چیکنگ کروائی جائے ، پی پی ایس سی اپنی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرکے قانون کی خلاف وزری کررہا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت پی پی ایس سی کو پالیسی پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے ۔
17
FSC اورICS سٹوڈنٹس کے پرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایف ایس سی اور آئی سی ایس سٹوڈنٹس کےپرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جسٹس مزمل اخترشبیرنےمیاں عبدالمتین کی درخواست پر تین روز میں چیئر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور اورانٹر بورڈکمیٹی کوفیصلےکاحکم دیدیا
18

امریکا: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کا 15 رکنی وفد امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سفارت خانۂ پاکستان پہنچ گیا، جہاں وفد کے ارکان نے سفیرِ پاکستان سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔
وفد میں مسلح افواج، سول سروسز کے سینئر افسران، بنگلا دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے اتحادی حکام بھی شامل تھے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے وفد کو پاک امریکا تعلقات کی تاریخ اور موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے وفد کو اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطۂ نظر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وسیع البنیاد ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا پُرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقاصد کے لیے کام جاری رکھیں گے، افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیے دونوں ممالک کام جاری رکھیں گے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اقتصادی، تجارتی، دفاعی، تعلیمی اور دیگر شعبوں پر بھی مشتکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ثقافت میں بھی پاک امریکا تعاون پر کام جاری ہے۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ دونوں ممالک کے لیے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، آب و ہوا، صحت، توانائی اور تعلیم کا محکمہ بھی یکساں اہمیت رکھتا ہے، پاک امریکا روابط اور تعلقات 75 سال پر محیط ہیں۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے فعال سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری انسانی بحران، عالمی بحران کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حل کے لیے یو این چارٹر کے مقاصد اور وعدوں پر اجتماعی ردِ عمل کی ضرورت ہے، پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات میں امریکا میں مقیم تارکینِ وطن کا کردار انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے دورے پر گیا ہوا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وفد واشنگٹن میں مختلف امریکی دفاعی و سول اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔
19
وفاقی اردو یونیورسٹی، دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، ایک زخمی
 عید گاہ تھانے کی حدود میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں 2طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث ایک طالب علم بلال احمد زخمی ہوگیا، تصادم کےبعد جامعہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری اردو یونیورسٹی پہنچی اور صورتحال پر قابو پانے کے بعد جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث5 طالب علموں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔
20
جناح میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں تصادم،سترہ طلبہ کی ضمانت منسوخ
 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنو بی نے جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم سے متعلق مقدمے میں نامزد 17 ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی۔ ملزمان میں ساجد، علی گاڈھی، اسد وفا و دیگر شامل ہیں۔
نامزد ملزمان مچلکے جمع نہیں کرا سکے۔ عدالت نے ملزمان کی تیس ،تیس ہزار میں ضمانت منظور کی تھی ۔ایڈووکیٹ بلاول منگی نے بتایا کہ طلبہ کی دوبارہ ضمانت کیلئے درخواست دے رہے ہیں، طلبہ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہو پائے کہ مچلکے جمع کرواتے،طلبہ کو جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
Pages: 1 [2] 3 ... 10