Recent Posts

Pages: 1 ... 9 [10]
91

سائنس فائونڈیشن کے طلبہ کیلئے سکالر شپ منصوبے میں تین سال کی توسیع
پاکستان سائنس فائونڈیشن کیطرف سے طلبہ کو سکالرشپ دینے سے متعلق سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم منصوبے میں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے، پی ایس ایف حکام کے مطابق یہ منصوبہ تین سال قبل شروع ہوا تھا اور اس کی مدت 30جون 2022ء کو ختم ہورہی تھی ، ایک ارب روپے کے اس منصوبے کی پچاس فیصد رقم کورونا کے باعث خرچ ہی نہیں ہو سکی تھی جس پر پی ایس ایف حکام نے اس منصوبے کی توسیع کیلئے لکھا تھا جس پر اس میں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے ، اس منصوبہ کے تحت ملک بھر سے میٹرک میں 75فیصد نمبر حاصل کرنے والے 300ایسے طلبہ کو جوسکالر شپ کیلئے ٹیسٹ میں کوالیفائی کرتے ہیں ان کو ماہانہ دس ہزار روپے سکالر شپ دیا جارہا ہے جس میں 60فیصد طلباء اور 40فیصد طالبات شامل ہیں ، اب اس منصوبے کے تحت طلباء و طالبات کی تعداد پچاس ، پچاس فیصد کر دی گئی ہے جبکہ سکالر شپ کی رقم کو بھی بڑھا کر 15ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے ، کوالیفائی کرنے والوں میں اگر کو طالب علم معذور ہو گا تو اس کو 15ہزار روپے ماہانہ کی بجائے 18ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دیا جائےگا ، ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت تین سالوں میں ایسے ذہین طلبہ میں ایک ارب روپے سکالر شپ کی مد میں تقسیم کرنے تھے مگر تین سال مکمل ہونے میں صرف چھ ماہ باقی ہیں اور مختص رقم کا پچاس فیصد بھی خرچ نہیں کیا جاسکا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ایس ایف ڈاکٹر شاہد بیگ کا کہنا تھا کہ ایک سال تو کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند تھے جس کی وجہ سے طلبہ کے ٹیسٹ ہی نہیں لئے گئے ، اسی پراجیکٹ کے تحت تقریباً تیس طلبہ کو بیرون ممالک بھی نہیں لے جایا جاسکا ، اس وجہ سے رقم خرچ ہونے سے رہ گئی۔
92

آئی ایس ایف کا ایم این اے نور عالم خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
 انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے پارٹی مخالف بیانیے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور نور عالم خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت پشاور ریجن صدر اشفاق مروت اور یوتھ صدر اصغر اور دیگر کر رہے تھے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ایم این اے نور عالم خان کے پارٹی مخالف بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ نور عالم خان نے 2018ء الیکشن سے کچھ عرصہ قبل پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ پی ٹی آئی ورکرز نے ان کو عزت دے کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب کروایا لیکن اسکو یہ عزت راس نہیں آئی اور موصوف کئی عرصہ سے پارٹی مخالف بیانیے پر عمل پیرا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔شرکاء نے وزیر اعظم عمران سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
93

ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس
ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ناظر حسین لطیف کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں شہید چیئرمین حسین علی یوسفی کی قومی اور تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی زندگی کو سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ قرار دیاگیا۔
اس موقع پر یہ کہاگیا کہ فیڈریشن ان کی تعلیمات کی ہر دور میں پیروی کرتی رہے گی انہوں نے ہزار گی معاشرے اور سیاست کے حوالے سے جو خواب دیکھے تھے ان کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے شب و روز جدوجہد جاری رہے گی
جنوری میںان کی تیرہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ جس کے سلسلے میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون میں پروگرامز منعقد ہونگے۔ اجلاس میں مختلف شہروں میں موجود یونٹس کے تنظیمی دوروں کے ساتھ ساتھ مرکزی کمیٹی نے سال کے لئے مختلف پروگراموں کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ پروگرامز معاشرے میں شعور کے فروغ اور نوجوانوں کی معاشرتی اور سیاسی تربیت کے لئے مفید ثابت ہونگے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ناظر لطیف نے بیوٹمز سے گریجویٹ ہونے والے طلباو طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مثالی کامیابی کو حوصلہ افزاءقرار دیا ۔امید ظاہر کی کہ جدید علوم سے لیس نوجوان طبقہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔
94

بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج بیسویں روز میں داخل     
بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل ہوگیا طلباء کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔     
شدید سردی میں طلباء کے دھرنے میں جھالاوان، مکران، لورلائی میڈیکل کالجز کے طلبا شامل ہیں۔
 طلباء کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلباء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے۔
گزشتہ 20 روز سے شدید سردی میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ اگر پی ایم سی قانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہوں گے۔
95

عبدالولی خان کی برسی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس
 پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا صوبائی جنرل سیکرٹری نعمان شیر نے پیش کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فخرافغان باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جائیگی اور اس بابت مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دے دیا گیا۔
 تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ برسی تقاریب میں پی ایس ایف کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور تیاریوں کے حوالے سے تمام اضلاع اور یونٹس میں باقاعدہ اجلاس بھی فوری طور پر بلائے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی تقاریب کی تیاریوں کے حوالے سے صوبائی تنظیم مختلف اضلاع اور یونٹس کے دورے بھی کرے گی۔
صوبائی تنظیم 17جنوری کو ضلع مردان و صوابی، 18جنوری کو ضلع چارسدہ، 19جنوری کو پشاور اور ضلع خیبر جبکہ 20 جنوری کو پشاور کیمپس کا دورہ کرے گی۔ پشاور یونیورسٹی یونٹ میں سامنے آنیوالے اعتراضات اور شکایت کی بنیاد پر صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کیمپس صدر خالدخان ممبرسازی اور اعتراضات و شکایات کی جامع رپورٹ صوبائی تنظیم کے ساتھ جمع کرائیں گے اور یونٹ میں نئی تنظیم جلد سے جلد بنائیں۔
باچاخان اور ولی خان کی برسی تقریب کیمپس میں منعقد ہورہی ہے اور اسی وجہ سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمپس میں تمام دیگر سرگرمیاں معطل رہے گی اور تمام تر توانائیاں برسی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے صرف کی جائیگی۔
96

اسلامی جمعیت طلبہ کی ڈائمنڈ جوبلی , یوم تاسیس پر ہمہ یاراں جمعیت کنونشن
اسلامی جمعیت کی جنگ صرف نظریاتی نہیں لسانیت کیخلاف بھی ہے‘ ڈاکٹر طارق سلیم
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ اسلامی یونیورسٹی قائم کرنے کے مقاصد بھول جانے والے یاد رکھیں کوئی بھی زہریلا ہتھکنڈہ معصومیت کے پردوں میں چھپ نہیں سکتا۔ آج جمعیت کی جنگ صرف نظریاتی نہیں بلکہ لسانیت کے چغے پہن کر طلبہ کو لسانی بنیادوں میں تقسیم کرکے تعلیمی اداروں اور پاکستان میں نفرت پروان چڑھانے والوں کیخلاف بھی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی ڈائمنڈ جوبلی 75ویں یوم تاسیس پر منعقدہ ہمہ یاراں جمعیت کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی، صوبائی ناظم حسن بلال ہاشمی، صوبائی سیکرٹری جنرل تصور حسین کاظمی، صوبائی صدر حلقہ احباب شمالی پنجاب زبیر صفدر، صدر حلقہ احباب انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد حافظ تنویر احمد، صدر حلقہ احباب راولپنڈی ضیاء اللہ چوہان، صدر حلقہ احباب اسلام آباد نمیر حسن مدنی، سابق ناظمین اعلیٰ، سابق ناظمین صوبہ سمیت سابقین جمعیت نے بھی خطاب کیا۔
97

امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئےسکالر شپ
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو  خوشخبری سناتے سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا، سکالر شپ امریکا سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے والے ذہین طلبہ کو دیا جائے گا۔
 امریکا سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنےوالے ذہین طلباء کے لئےاچھی خبر ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔
یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئےسکالر شپ ملے گی۔
ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
    ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ صرف پی ایچ ڈی ڈگری میں داخلہ لینے والے سکالرز کو وظیفہ ملے گا، جبکہ ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے افراد اس سکالر شپ کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔
98

زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل کی تلاشی کے دوران نامزد ملزم گرفتار
پولیس کا بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں سرچ آپریشن۔ طلباء نے ایس پی گلگشت سمیت پوری پولیس ٹیم کا گھیراؤ کر لیا،
 آپریشن کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم کو یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار کیا ، گرفتاری اور سرچ آپریشن کے دوران طلباء اور پولیس اہلکاروں میں تلخی ہوئی۔

99

جامعہ زکریا کی سینڈیکیٹ کا اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری
 جامعہ زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ کے ممبران ایم پی اے محمد ندیم قریشی ، جسٹس (ریٹائرڈ) خالد علوی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم احمد خان ، ہائر ایجوکیشن لاہور سے عبدالرؤف ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے رضا چوہان ودیگر نے شرکت کی۔
 اجلاس میں متفقہ طور پر زکریا یونیورسٹی کے ملکی و غیرملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ کی گئی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تمام اساتذہ ، افسران اور ایمپلائز کو ہیلتھ انشورنس پالیسی دینے کے حوالے سے بحث کی گئی۔حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ سکیم متعارف ہونے تک اس کیس کو آئندہ اجلاس تک ڈیفر کردیاگیا۔
100

ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری کیلئے پشاور یونیورسٹی میں آگاہی ورکشاپ
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے زیر اہتمام پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری بارے پشاور یونیورسٹی میں آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تجزیہ کار، سکالرز، دانشوروں، طلبہ،محققین، مختلف سٹیک ہولڈرز اور عام لوگوں نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد ملک میں ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری بارے لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔
 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ادارہ شماریات کی ڈائریکٹر رابعہ اعوان نے مردم شماری اور اس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن بارے آگاہی دی۔
 وائس چانسلر نے مردم شماری کے عمل میں جدت پسندی اپنانے کی تعریف کی اور کہا کہ قابل اعتماد اعداد وشمار کے بغیر پالیسی سازی ممکن نہیں ہے ، اعداد وشمار محققین کو بنیاد فراہم کرتے ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری وقت ک ضرورت ہے جس سے شفافیت آئےگی ۔
 ڈیجیٹل مردم شماری کے فوکل پرسن نے تکنیک اور ٹیکنالوجیز کے استعمال بارے شرکاء کو آگاہی دی اور کہا کہ ساتویںمردم شماری میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ ان کے نتائج کو سب کے لئے قابل قبول بنایا جاسکے۔
 مردم شماری کے عمل کے لئے جیو ٹیگنگ، سیلف اینومسریشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ موثر طریقے سے اسے مکمل کیا جاسکے۔ادارہ شماریات کے رکن گورننگ کونسل ڈاکٹر محمد اقبال نے افراد کی شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ پشاور یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز مردم شماری بارے پیغام کو آگے پھیلائیں گے
Pages: 1 ... 9 [10]