Author Topic: یونیورسٹیوں میں ویب سائٹس کاغلط استعمال ، منشیات میں ملوث ہونا ناقابل برداشت  (Read 446 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹیوں میں ویب سائٹس کاغلط استعمال ، منشیات میں ملوث ہونا ناقابل برداشت
پشاور:گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کو یونیورسٹیوں کے اندر منشیات کے استعمال اورغیرضروری سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کر دی ۔
 انہوں نے اس حوالے سے محکمہ اعلی تعلیم کو ایک کمیٹی بنانیکی بھی ہدایت کی ہے جو تمام یونیورسٹیوں سے ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ حاصل کرے گی، گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹس کاغلط استعمال ، منشیات اور سیاسی سرگرمیو میں ملوث ہونا ناقابل برداشت ہے،
 اپنے بچوں کا بہتر مستقبل بناناریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنرہاؤس پشاور میں صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے دوران کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان کا کہناتھا کہ ہمیں نوجوان نسل کی قوی مفاد میں تعلیم و تربیت یقینی بنانا ہوگی، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتربنائیں
اور ہم کسی صورت اس حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرزیادہ توجہ دینی چا ہئے، اساتذہ کا کردار، رویہ اوراخلاق طلباء کیلئے عملی نمونہ ہوتاہے، طلباء کی کردار سازی اولین ترجیحات میں شامل ہونی

چا ہئے کیونکہ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی معیار بھی بہت ضروری ہے، انہوں نے اس موقع پر تمام وائس چانسلرز پر واضح کیا کہ یونیورسٹیاں اپنے مالی سال کا بجٹ ترجیحات وضروریات کے بنیاد پر طے کریں اور اپنے بجٹ کاآڈٹ یقینی بنائیں جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ تمام اعلی جامعات بغیرکسی سیاسی دباؤ، ذاتی مفاد اور میرٹ کے خلاف کسی صورت تقرریاں نہ کریں، خلاف قانون اور میرٹ کے برعکس بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 20ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"