Author Topic: اڈیالہ جیل میں قید نوجوان کی راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن  (Read 1867 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اڈیالہ جیل میں قید نوجوان کی راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن
   
راولپنڈی …راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2009کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اڈیالہ جیل میں قید قیصر ندیم نے جنرل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی میں ڈویژنل پبلک اسکول میں ایک تقریب کے دوران نتائج کا اعلان کیا گیا۔ سائنس گروپ میں محمد ارسلان نے 1013 نمبر لے کر پہلی،سجاد حسین نے1010 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ سید ثنااللہ نے1009 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل گروپ میں محمد اعجاز اور جمال مصطفی نے915 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، قیصر ندیم نے908 نمبر لے کر دوسری اور محمد ضیا الاکرم نے905 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ امتحانات میں ایک لاکھ چھ ہزار349 امیدوار شریک ہوئے ، کامیابی کا تناسب61.69 فیصد رہا۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

شکریہ جنگ