Author Topic: جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کو لاہور میں سرعام قتل کردیا گیا  (Read 1643 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کو لاہور میں سرعام قتل کردیا گیا
لاہور:ٹارگٹ کلنگ یا دیرینہ دشمنی، گلبرگ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کلمہ چوک کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے  پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر پر فائرنگ کی۔ ہسپتال لیجاتے ہوئے ڈاکٹر تنظیم اکبر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات کے لیے حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا۔ مقتول کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایک سینے میں پیوست ہوئی۔ پروفیسر تنظیم اکبر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہور ایڈیشن میں مورخہ 15 فروری 2018 کو شائع ہوئی

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور میں پروفیسر کے قتل کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔
 پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کی جیب میں موبائل اور رقم واقعے کے بعد بھی موجود تھی۔ پروفیسر تنظیم کو 4 گولیاں جسم کے مختلف حصوں میں لگیں۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے واقعہ مین روڈ کے بجائے سروس روڈ پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا اہل خانہ سے پروفیسر کی گلبرگ میں موجودگی بارے پوچھا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا واقعہ کی جزئیات کا جائزہ لے رہے ہیں، جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔ پروفیسر تنظیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے گزشتہ رات گورنمنٹ کالج شعبہ باٹنی کے بیسویں گریڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
جنہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران آپریشن زندگی کی بازی ہار گئے۔
حوالہ: یہ خبر  جیو اردو ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر  مورخہ 15 فروری 2018 کو شائع ہوئی
https://www.geourdu.com

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور میں مقتول پروفیسر تنظیم اکبر کی آبائی گاؤں میں تدفین
لاہور میں قتل کیے گئے گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کی تدفین گوجرہ میں ان کے گاؤں میں کردی گئی،
بیٹے نے حکومت سے باپ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کردی۔
پروفیسر تنظیم اکبر کو لاہور میں کلمہ چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ان کی میت گوجرہ میں آبائی گاؤں کٹھور لائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مقتول کے چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ پروفیسر تنظیم اکبر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا،
ان کے تین چھوٹے بچے ہیں جن کی کفالت کے لیے حکومت مقتول کی بیوہ کو فوری ملازمت فراہم کرے۔
باپ کی تصویر اٹھائے پروفیسر تنظیم کے بیٹے فہد نے روتے ہوئے سوال کیا کہ اس کے والد کو کیو ں مارا گیا؟ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کے آن لائن ویب سائٹ  پر  مورخہ 15 فروری 2018 کو شائع ہوئی

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پروفیسر تنظیم اکبر کا قتل، طالبہ سمیت تین افراد زیر حراست

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پروفیسرکے قتل کے شبہ میں پولیس نے طالبہ سمیت3افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ نے واقعہ کے روز اپنے فون سے کال پر آخری بار جس سے بات کی وہ ایک طالبہ تھی، جس پر طالبہ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا۔
اس کے علاوہ 2مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پروفیسر تنظیم چیمہ کو کلمہ چوک کے قریب قتل کیا گیاتھا اور ان کو 4گولیاں ماری گئیں تھیں۔
یہ خبر روزنامہ جنگ ویب سائٹ پر مورخہ16 فروری 2018 کو شائع ہوئی