Author Topic: اسلامیہ یونیورسٹی بہال پور میں طلباء تنظیموں میں تصادم، 5 طلباء زخمی  (Read 2057 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
اسلامیہ یونیورسٹی بہال پور  میں طلباء تنظیموں میں تصادم، 5 طلباء زخمی
   
بہاولپور …جنگ نیوز…اسلامیہ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، 5 طلباء زخمی، مشتعل افراد نے علی ہاسٹل کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بہاولپو ر کی اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ طلباء زخمی ہو گئے۔ اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ مشتعل طلباء نے علی ہاسٹل کے کئی کمروں کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے آٹھ سے دس کمرے جل گئے۔ تصادم کے بعد پولیس ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابد شیر علی نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تصادم کا واقعہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جس کی مکمل انکوائری کر کے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ شکریہ جنگ