Author Topic: جامعتہ المحصنات ڈگری گرلز کالج کوئٹہ کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب  (Read 1811 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعتہ المحصنات ڈگری گرلز کالج کوئٹہ کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب

کوئٹہ (پ ر) مرکزی نگراں جامعتہ المحصنات ٹرسٹ طلعت ظہیر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت سے انقلابی اسلامی معاشرے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ جامعتہ المحصنات ٹرسٹ کے ملک بھر میں عصری و دینی تعلیمی ادارے باپردہ اسلامی ماحول میں بچیوں کو اسلام اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرارہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام تعلیمی ادارے دینی و عصری علوم عام کرنے کے لیے کوشاں ہیں، یہ بات انہوں نے جامعتہ المحصنات ڈگری گرلز کالج کوئٹہ کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ پروین فرزند علی تھیں۔ ڈی ای او پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ و پسماندہ علاقے میں جامعتہ المحصنات گرلز کالج کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں جامعہ سے فارغ طالبات نے بھی اپنے مقامات پر ذیلی شاخیں بھی قائم کی ہیں۔ تقریب سے جماعت اسلامی خواتین کی رہنما سابق ایم پی اے و پرنسپل جامعتہ المحصنات ڈگری گرلز کالج ثمینہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی تعلیم سے غفلت ہے۔مرکز سے صوبے تک تعلیم کے اہم شعبے کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہی، اس حوالے سے بلوچستان دیگر صوبوں سے بہت کمزور ہے۔ جامعتہ المحصنات ٹرسٹ نے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شاخیں قائم کی ہیں یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان میں بھی تعلیم عام کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ تقریب کے آخر میں کامیاب طالبات میں انعامات و اسناد طلعت ظہیر، پروین فرزند علی اور ثمینہ سعید نے تقسیم کیے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"