Author Topic: بی کام کے امتحانی مراکز تبدیل کرانے والوں کی تعداد 1008 ہوگئی  (Read 1502 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
بی کام کے امتحانی مراکز تبدیل کرانے والوں کی تعداد 1008 ہوگئی
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں بی کام پرائیویٹ امتحانات میں دباؤ اور سیاسی بنیادوں پر امتحانی مراکز کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بھی 20 امتحانی مراکز تبدیل کئے گئے، جن میں 17 امیدواروں کو سراج الدولہ، ایک کو اپوا اور 2 کو بی ایڈ کالج بھیجا گیا۔ امتحانی مراکز تبدیل کرنے والے امیدواروں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر کے 1008 ہوگئی ہے۔ جامعہ کراچی کے قیام سے لے کر اب تک کسی امتحان میں اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں کے امتحانی مراکز تبدیل نہیں کئے گئے۔ شعبہ امتحانات کے ذرائع کے مطابق یہ امتحانی مراکز کھلے عام نقل کرنے کے لئے تبدیل کئے جا رہے ہیں اور پوری انتظامیہ اس حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہے۔



شکریہ جنگ