PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on May 26, 2019, 05:05:25 PM

Title: فرسٹ ایئرکا پیپر ملتوی
Post by: AKBAR on May 26, 2019, 05:05:25 PM
فرسٹ ایئرکا پیپر ملتوی
لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر ملتوی کر دیا،کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق پرچہ مقامی تعطیل کی بناء پر ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس نکلے گا، اس لیےکل ہونے والا انگلش کا پیپر اب 4 جون کو ہوگا۔
کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بعض امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا، مگر فوری طور پر سینٹر تبدیل کرنا ممکن نہ تھا، اس لیے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرچہ منسوخ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور میں داتا دربار کے باہر ہوئے خود کش دھماکے میں 11 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جس کے بعد سے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر بھی ملتوی کر دیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب نےیوم علی کے موقع پر 26 اور 27 مئی کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یوم علی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 26 مئی ، 2019کو شائع ہوئی