Author Topic: میٹرک امتحانات،چیئرمین بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ  (Read 949 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک امتحانات،چیئرمین بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم کے جاری سالانہ امتحانات میں پیر کے روز صبح اور دوپہر کی شفٹ میں دہم کلاس سائنس و جنرل گروپ اسلامیات (لازمی) اوراخلاقیات کا پرچہ ہوا ۔
اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے علامہ اقبال گرلز سیکنڈری اسکول اسٹیل ٹائون اور پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج ٹائون شپ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ان دونوں امتحانی مراکز پر بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ صفائی کا انتظام اور طلباء کیلئے پنکھوں کا انتظام کریں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 09 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"