Author Topic: کالجوں میں 6 ہزار اساتذہ کی کمی  (Read 342 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
کالجوں میں 6 ہزار اساتذہ کی کمی
« on: July 20, 2019, 01:06:54 PM »

کالجوں میں 6 ہزار اساتذہ کی کمی
لاہور : فنڈز کی قلت کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 6 ہزار اساتذہ کی مستقل بھرتی نہ ہو سکی،کمی کو عارضی ٹیچر زسے پورا کیا جائے گا ۔ تفصیل کے مطابق کالجوں میں اساتذہ کی شدید قلت کے باوجود محکمہ ہائر ایجوکیشن مستقل اساتذہ رکھنے سے قاصر ہے ، محکمہ کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نئے مستقل اساتذہ بھرتی نہیں کیے جارہے ۔ کالج اساتذہ کی 24 ہزار منظور شدہ سیٹیں موجود ہیں جن میں سے چھ ہزار کئی برسوں سے خالی ہیں ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کچھ عرصہ قبل بھرتی کے لیے ایک ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوائی تھی ۔ تاہم بھرتی کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ریکوزیشن واپس لے لی ۔ محکمہ نے اس سال عارضی اساتذہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی بھرتی ستمبر اکتوبر میں کی جائے گی ۔ محکمہ ان عارضی اساتذہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے دیتا ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے محکمہ کو چاہیے کہ مستقل اساتذہ بھرتی کرے ۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کاکہنا ہے تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ، کامیاب قومیں اپنے روشن مستقبل کے لیے تعلیم میں سرمایہ کاری کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا مستقل بھرتی سے اساتذہ میں بے چینی نہیں ہو گی اور وہ دلجمعی سے پڑھا سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر سرفراز ہمایوں کاکہنا تھااگلے سال سے ایچ ای ڈی کے فنڈز میں اضافے کی توقع ہے جس کے بعد مستقل اساتذہ رکھے جائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا   لاہور 20جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"