Author Topic: پنجاب بھر کے اساتذہ کی سروس بک بھی آن لائن کرنے کافیصلہ ہرسال ازخوداپ ڈیٹ ہو گی  (Read 338 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب بھر کے اساتذہ کی سروس بک بھی آن لائن کرنے کافیصلہ ہرسال ازخوداپ ڈیٹ ہو گی
اساتذہ کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ،ریٹائرمنٹ پر صرف ایک پرنٹ نکال کر مکمل کیس تیار کیاجاسکے گا، کلرک مافیا سے جان چھوٹنے کے ساتھ کرپشن کا بھی خاتمہ ہو گا :ذرائع

فیصل آباد: پنجاب بھر کے اساتذہ کی سروس بک بھی آن لائن کرنے کافیصلہ، اقدام سے سروس بک اپ ڈیٹ کروانے کے لئے اساتذہ کو دفتروں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ ہرسال ازخود ہی اپ ڈیٹ ہوجائے گی اورریٹائرمنٹ پر صرف ایک پرنٹ نکال کر مکمل کیس تیار کیاجاسکے گا،دوسری جانب کلرک مافیا سے اساتذہ کی جان چھوٹنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کاخاتمہ بھی ممکن ہو گا،محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق تمام اساتذہ کا مکمل ڈیٹا اپ ڈیٹ کروایاجائے گا، اساتذہ کے آن لائن پروفائل قبل ازیں بنوائے جاچکے ہیں اورٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے درخواستوں کی وصولی سمیت تمام عمل آن لائن کیا جاچکا ہے اب سروس بک بھی اپ لوڈ ہوجائے گی ،حتی کہ آرڈر بک تک آن لائن ہوگی جس سے روز کی ڈاک،اساتذہ کی دفاتر میں حاضری اورموجودگی کے ساتھ ساتھ مسائل سے جان چھوٹنے کے باعث اساتذہ طلبا کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکیں گے ۔تمام ریکارڈ آن لائن ہونے سے محکمہ تعلیم کا مکمل کنٹرول ، یوپی ای سروے ، ایڈمیشن ان آئوٹ ،سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم ،روزانہ کی اپ ڈیٹ ، کلر ک مافیا سے نجات، رئیل ٹائم ڈائریکٹ انفارمیشن ،آسان رابطے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات میسرآسکیں گی۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 14 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"