Author Topic: ٹیم ورک کے کلچر کو پروان چڑھایا جائے:وائس چانسلر جامعہ زکریا  (Read 760 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ٹیم ورک کے کلچر کو پروان چڑھایا جائے:وائس چانسلر جامعہ زکریا
ملتان: انسانی زندگی میں ترقی اور بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انفرادی کوششوں کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک کے کلچر کو بھی پروان چڑھایا جائے،یہ بات وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹرطارق محمود انصاری نے شعبہ اورک کے زیراہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےکی،
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ تحقیقی سرگرمی کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل اوراس ٹیم کی قیادت کے لئے باصلاحیت افرا د کی ضرورت ہوتی ہے، ایسی ورکشاپس نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں،ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ مجموعی نتائج یا اچھے نتائج کے لئے ایک لیڈر کو اپنی ٹیم کا انتخاب کرکےاسے جدید بنیادوں پر چلانا لازمی شرط ہے،
ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر صغیر احمد سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام ، شعبوں کے چیئرمین بھی ورکشاپ میں شریک تھے،دریں اثنا وائس چانسلر کو اظہر سلیم مجوکہ نے اپنی کتاب دی،وائس چانسلر نے اہل قلم کے یونیورسٹی کی ترویج و ترقی کے لیے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی
کہ آئندہ بھی اہل قلم یونیورسٹی کی بہتری کے لئے اپنی رائے سے آگاہ کرتے رہیں گے، مادر علمی کو اس کی اصل شناخت دی جائے گی اور اس کا معیار پہلے سے بھی بلند کیاجائے گا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 08 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"