Author Topic: پنجاب كے میڈیكل كالج اور ان میں داخلہ  (Read 2805 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male

پنجاب میں سات میڈیكل كالج ہیں ۔

١۔   كنگ ایڈورڈ میڈیكل كالج

٢۔   فاطمہ جناح میڈیكل كالج برائے خواتین لاہور

٣۔   علامہ اقبال میڈیكل كالج لاہور

٤۔   نشتر میڈیكل كالج ملتان

٥۔   قائد اعظم میڈیكل كالج بہاولپور

٦۔   پنجاب میڈیكل كالج فیصل آباد

٧۔   راولپنڈی میڈیكل كالج راولپنڈیداخلے كے لیے اہلیت

ایف ایس سی پری میڈیكل یا اس كے مساوی تعلیم اعلیٰ نمبروں كے ساتھ میرٹ كے لیے نمبروں كی قید نہیںلیكن مخصوص نشستوں پر داخلے كے لیے كم از كم پچاس فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں ۔ایف ایس سی كے علاوہ میڈیكل كے ساتھ بی ایس سی كرنے والے امیدواروں نے بھی ایم بی بی ایس میں داخلے كے اہل ہیں ۔



﴿٢﴾   داخلے كا طریق كار

پنجاب كے میڈیكل میں داخلے علیحدہ علیحدہ نہیہوتے بلكہ كنگ ایڈورڈ میڈیكل كالج میں ایك داخلہ بورڈ قائم كردیا جاتا ہے جس كے چیئرمین كنگ ایڈورڈ كالج كے پرنشپل ہوتے ہیں جبكہ تمام میڈیكل كالجوں كے پرنسپل اس بورڈ كے ممبر ہوتے ہیں ۔داخلے كے لیے درخواستیں طلب كرنے كی تاریخوں كا اعلان قومی اخبار میں بذریعہ اشتہار كیا جاتا ہے ۔درخواست داخلہ مقررہ فارموں پر بھیجی جانہ چاہیے ۔داخلہ فارم اور پراسپیكٹس كنگ ایڈورڈ كالج لاہو ر سے مقررہ ادائیگی كركے دستی یا مقرری رقم كا بنك ڈرافٹ یا منی آرڈر بھیج كر بذریعہ ڈاك منگوائے جاسكتے ہیں ۔داخلہ دو بنیادوں پر ہوتا ہے اول كل پنجاب كی بنیاد پر اوپن میرٹ پر دوم مخصوص سیٹوں پر ۔پنجاب كے میڈیكل كالجوں میں میڈیكل كے شعبے سے وابستہ افراد كے بچوں مسلح افواج كے ملازمین كے بچوں ،مركز كے زیر انتظام پسماندہ علاقوں ،معذور افراد كے علاوہ پنجاب كے پندرہ پسماندہ اضلاع كے لیے راولپنڈی میڈیكل كالج ،قائد اعظم میڈیكل كالج اور پنجاب میڈیكل كالج میں نشستیں مخصوص ہیں ۔تمام مخصوص نشستیں پر درخواستیں جمع كروانے كے طریقہ كار اور درخواستوں كے ساتھ جمع كروائے جانے والے كاغذات كی فوٹو كاپیاں وغیرہ كے بارے میںمعلومات پراسپیكٹس میں تفصیل كے ساتھ دی گئی ہیں ۔چودہ نشستیں باہمی تبادلے كی بنیاد پر پنجاب كے امیدواروں كے لیے دیگر صوبوں میں بھی مخصوص ہیں ۔ان نشستوں كے لیے درخواستیں دینے والے امیدوار وں كو اپنی درخواستوں میںاس بات كا اظہار بھی كرنا پڑتا ہے كہ وہ كس كالج كو ترجیح دیتے ہیں ۔البتہ پنجاب كے میڈیكل كالجوں میں داخلہ میرٹ كی مطابق ہوتا ہے ۔سب سے زیادہ میرٹ كنگ ایڈورڈ میڈیكل كالج لاہور كا ہے البتہ پسماندہ اضلاع كے لیے مختص نشستیں تین كالجوں میں پہلے سے طے كردی گئی ہیں كہ كن پسماندہ اضلاع كے امیدواروں كو كن میڈیكل كالجوں میں داخلہ دیا جائے گا ۔

مسلح افواج كے مخصوص نشستوں پر درخواستیں جی ایچ كیو راولپنڈی میں جمع كروائی جاتی ہیں ۔آزاد كشمیر اور دوسرے صوبوں كے امیدوار اپنی اپنی حكومت كو داخلے كے لیے درخواست بھیجیں گے۔اسی طرح مركزی حكومت كے لیے مخصوص نشستوں كے لیے درخواستیں مركزی حكومت كے متعلقہ شعبے كو بھیجی جائیں گی ۔معذور افراد كے لیے مخصوص نشستوں پر درخواست دینے والے امیدواروں كو دیگر كا غذات كے علاوہ دو میڈیكل سرٹفیكیٹ بھی درخواست فارم كے ساتھ جمع كروانے ہوں گے ۔یہ سرٹفیكیٹس داخلہ بورڈ كی طرف سے مقرر كردہ میڈیكل بورڈ كے جاری كردہ ہونے چاہیئے ۔ایك اس بات كا سرٹیفیكیٹ كہ امیدوار معذور افراد كی تعریف میں آتا ہے اور دوسرا اس بات كا كہ امیدوار كی یہ معذوری ذہنی یا جسمانی كسی لحاظ سے امیدوار كی میڈیكل كی تعلیم میں حائل نہیںہوگی۔

پنجاب كے میڈیكل كالجوں میں بی ڈی ایس میں داخلہ

پنجاب كے بعض میڈیكل كالجوں میں ایم بی بی ایس كے ساتھ ڈینٹل سرجری میں بھی تعلیم كا انتظام ہے ۔پنجاب میں ڈینٹل سرجری كے لیے كوئی علیحدہ كالج موجود نہیں ہے ۔بی ڈی ایس میں داخلے كے لیے كم از كم اہلیت ایف ایس سی پری میڈیكل ہے البتہ میڈیكل میں بی ایس كرنے والے بھی داخلے كے اہل ہیں ۔بی ڈی ایس كا داخلہ بھی داخلہ بورڈ ہی كرتا ہے ۔درخواست فارم وغیرہ بھی اس طریقے سے جمع كروانے ہوتے ہیں البتہ بی ڈی ایس كا میرٹ ایم بی بی ایس كی نسبت كم ہوتا ہے ۔ایم بی بی ایس كے لیے درخواستیں جمع كروانے والے امیدواروں كو جو ایم بی بی ایس كے میرٹ پر نہیں آتے لیكن بی ڈی ایس كے میرٹ پر پورے اترتے ہیں انہیں بھی بی ڈی ایس میں داخلے كی پیشكش كی جاتی ہے۔