Author Topic: آئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھرپور آواز بلند: پشتون ایس ایف  (Read 1102 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی ٹی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف بھرپور آواز بلند ،پشتون ایس ایف
کوئٹہ : پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ مفت تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے آئی ٹی یونیورسٹی جو کہ سیمی گورنمنٹ ہے کی انتظامیہ کی جانب سے فیل ہونے والے طلباء سے فی پیپر تین گناہ فیس وصول کرنا تعلیمی پالیسی کے خلاف ہے ،
بیان میں کہاگیاکہ طلبا ایک طرف یونیورسٹی کی فیس بڑی مشکل سے ادا کرتے ہیں دوسری جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے ساتھ جاری ناروا رویہ اور عمل سراسر غلط اورقابل مذمت ہے،
صوبوں میں ادارے طلبا اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیتے ہیں لیکن افسوس کہ بلوچستان میں طلباء اور طالبات سے تعلیمی اداروں کو چلانے کے نام پر بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں،جس کے باعث ہمارےباصلاحیت طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں،
بیان میں کہاگیاکہ آئی ٹی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جو رویہ طلبا کے ساتھ اپنایا جاتا ہے
 وہ ناقابل معافی ہے طلباء کو یونیورسٹی کے ہاسٹلوں سے نکال کر پرائیویٹ ہاسٹلوں میں رہنے پر مجبورکیاجاتاہے ،بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف طلباءوطالبات سےبھاری فیسیں وصول کرنا دوسری جانب ان کو پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہنے پر مجبورکرنا
ان کےحصول علم میںرکاوٹ نہیں تو اور کیا ہے
حالانکہ آئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹلز کی مد میں حکومت سےمعاوضے لیتی رہی ہےبیان میںکہاگیاکہ اگر صورتحال کا نوٹس نہیں لیاگیا توپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبا اور طالبات کے حق میں بھرپور آواز بلندکریگی اور کرپٹ مافیا کے خلاف ثبوت منظر عام پر لائےجائینگے۔ 
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 31جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"