Author Topic: خیبرپختونخوانےاساتذہ کی امتحانات ڈیوٹی پر پابندی کےفیصلے کومسترد کردیا  (Read 436 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
خیبرپختونخوانےاساتذہ کی امتحانات ڈیوٹی پر پابندی کےفیصلے کومسترد کردیا
پشاور:محکمہ تعلیم میں مثبت اصلاحات کا خیرمقدم کریں گے، لیکن اصلاحات کے نام پر اساتذہ کی بے صبری برداشت نہیں، امتحانات ڈیوٹی اساتذہ کا حق ہے، اساتذہ کو پولیو، الیکشن، مردم شماری، انتخابی فہرستوں، سکول سے باہر بچوں کی رجسٹریشن جیسے غیرضروری ڈیوٹی سے آزاد کیاجائے،
 ان خیالات کا اظہار آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے اپٹا پشاور اور اپٹا سوات کے وفد سے بات چیت میں کیا، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدرکا کہنا تھا کہ بورڈ کے زیراہتمام امتحانات میں ڈیوٹی صرف اساتذہ کا حق ہے۔ اساتذہ کو اس حق سے محروم نہیں کرنے دیں گے۔
 [/size][/right]
 حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 3ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"