Author Topic: حیدرآباد اسپرنگ فلاور شو2009ء کی افتتاحی تقریب عالمی محفل مشاعرہ کی معدوم سرگر  (Read 1168 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  حیدرآباد اسپرنگ فلاور شو2009ء کی افتتاحی تقریب عالمی محفل مشاعرہ کی معدوم سرگرمیاں بحال

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ضلع حکومت حیدرآباد نے موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے حیدرآباد کے عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے لیے اسپرنگ فلاور شوز اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے عالمی محفل مشاعرہ کی معدوم سرگرمیوں کو بحال کیا اور گذشتہ تین برسوں سے یہ سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں‘ وہ نرسری پارک لطیف آباد نمبر6 میں حیدرآباد اسپرنگ فلاور شو2009ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی نائب ناظم ظفر احمد راجپوت‘ ڈی سی او حیدرآباد آفتاب احمد کھتری‘ تعلقہ ناظمین سٹی غلام شبر چشتی‘ لطیف آباد صابر حسین قائم خانی‘ حیدرآباد (دیہی) خاوند بخش جہیجو، نائب تعلقہ ناظم لطیف آباد شجاع الدین شیخ، سندھ رجمنٹل سینٹر بریگیڈیئر کامران‘ ایڈیشنل ڈی پی او قمر رضا جسکانی،صدر چیمبر آف کامرس شفیق قریشی‘ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے جاوید جونیجو، جنرل منیجر پی ٹی سی ایل ذوالفقار عرسانی، چیئرمینز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی، یو سی ناظمین و نائب ناظمین ، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل‘ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران، اسکولوں کے اساتذہ کرام، معزز خواتین و حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ضلع ناظم نے کہاکہ حیدرآباد کی عوامی بنیادی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے شہر کا انفراسٹرکچر تبدیل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی ثانوی حیثیت ہے اور جو اولیت حاصل ہے وہ زندگی گذارنے کو حاصل ہے۔تقریب سے ضلعی نائب ناظم ظفر راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت حیدرآباد کے عوام کو بنیادی ضروریات سمیت تمام تر تفریح سہولتیں فراہم کر نے کے لیے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے فلسفہ کی روشنی میں شب روز کوشاں ہے۔ڈی سی او حیدرآباد آفتاب احمد کھتری نے کہا کہ حیدرآباد کی سرمئی شاموں میں آج کا یہ فلاور شو جس میں رنگ برنگے پھول اس بات کے غماز ہیں کہ حیدرآباد میں تعمیر و ترقی کے کاموں کے ساتھ ساتھ تفریح کی تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ضلع حکومت حیدرآباد جس طریقے سے حیدرآباد میں ان سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ تعلقہ ناظم لطیف آباد صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ عرصہ 22سال کے بعد گذشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 2 فلاور شوز کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر وہ ضلع ناظم حیدرآباد کنو رنوید جمیل کے انتہائی مشکور ہیں۔ حیدرآباد اسپرنگ فلاور شو 2009ء15مارچ تک جاری رہے گا۔ دریں اثناضلع حکومت حیدرآباد کی جانب سے نرسری پارک میں منعقدہ فلاور شو”سدا رہے آباد آج کا حیدرآباد “کے ترانے سے گونج اٹھا‘ نرسری پارک میں منعقدہ فلاور شو میں 61انچ کی اور42انچ کی تین پلازما اسکرینز لگائی گئی تھیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"