PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: sb on May 29, 2009, 07:48:57 AM

Title: حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات کو ہٹایا جائے سپلا
Post by: sb on May 29, 2009, 07:48:57 AM

حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات کو ہٹایا جائے سپلا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپلا کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات کو ہٹا کر کالج اساتذہ کی ترقی کیلئے ٹائم اسکیل کا فارمولا اپنایا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کرتے ہوئے 9 جون سے بھوک ہڑتال شروع کردی جائے گی اور عملی امتحانات اور کاپیوں کے جانچنے کے عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا یہ بات پروفیسر اطہر مرزا‘ مظفر رضوی‘ ہمت علی پتافی اور یعقوب چانڈیو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ کو اپ گریٹ کر کے تمام ایڈھاک اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔
      شکریہ جنگ