Author Topic: نائن الیون کے بعد: عراق، افغانستان، پاکستان میں پانچ لاکھ افراد مارے گئے  (Read 1372 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نائن الیون کےبعد:عراق،افغانستان،پاکستان میں پانچ  لاکھ  افراد مارے گئے
نائن الیون کے بعد ٹریلین ڈالرز خرچ، 5 لاکھ افراد ہلاک
امریکانےنائن الیون کےبعدسےجنگوں پر6ٹریلین ڈالرزخرچ کئے،جس سے5لاکھ افرادہلاک ہوئے۔
امریکی یونیورسٹی براون کےواٹسن انسٹیٹیوٹ فارانٹرنیشنل،پبلک افیئرزکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ نائن الیون کےبعدسےعراق،افغانستان،پاکستان میں تقریبا50لاکھ افرادمارےگئے
جب کہ ان اعدادوشمار میں شام جنگ میں ہلاک ہونے والے 5لاکھ افراد, اور یمن جنگ کے ہلاک  ہونے والے ایک لاکھ سے زیادہ افراد شامل نہیں ہیں۔
رپورٹ کےمطابق امریکاکی جانب سےجنگی خرچےقومی سلامتی کیلئےباعث تشویش ہیں،جنگوں کےخاتمے کیلئےجامع حکمت عملی،دیگرقومی سلامتی ترجیحات امریکی عوام کیلئےبہترہوں گی۔
رپورٹ میں پنٹاگون، محکمہ خارجہ کےجنگ سےمتعلق خرچوں کاجائزہ لیاگیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 16 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی
------------
امریکہ کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افغانستان،عراق اورپاکستان میں 5لاکھ سےزائدافرادمارےگئے
 امریکی  ادارے کی تحقیقات کے مطابق نائن الیون حملے کے بعد امریکہ کے زیر قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان، عراق اور پاکستان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد مارے گئے۔
 براون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے اعداد و شمار  سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مرنےوالوں میں شہری، سکیورٹی اہلکار اور عسکریت پسند شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ براہ راست ہلاکتوں کے مقابلے میں بلواسطہ ہلاکتیں کئی گنا زیادہ تھیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اکتوبر 2018 میں ہلاکتیں 1 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئیں۔
حوالہ: یہ خبرریڈیو پاکستان کی آن لائن ویب سائٹ پر مورخہ 16 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی