Author Topic: ایم کیوایم کے زیراہتمام آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 31واں یوم تاسیس  (Read 2312 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم کیوایم کے زیراہتمام آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 31واں یوم تاسیس
   
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ APMSO روایتی طلبہ تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس نے استحصالی قوتوں کی تمام ترسازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود مشن ومقصدکے حصول کیلئے اپناسفرجاری رکھااورآج تحریک کانظریہ کسی ایک شہر یا ایک علاقہ تک محدودنہیں بلکہ اس کادائرہ ملک بھرمیں پھیل چکاہے۔ APMSO کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تحریک کے مشن و مقصدکے حصول کیلئے متحرک رہنے کی توفیق دے اور ہمیں اس جدوجہد میں ہمیشہ ثابت قدم رکھے اور ہماری تحریک کامیاب بنائے۔ الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او ملک کی سیاسی تاریخ کی وہ واحدطلبہ تنظیم ہے جس نے ایم کیوایم جیسی ایک بڑی عوامی تحریک کوجنم دیا جوآج ملک بھرکے محروم ومظلوم عوام کی امیدوں کامرکزبن چکی ہے۔ آج ہمیں اپنے شہیدوں کوان کی قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کرناچاہئے جنہوں نے اپنی جان تحریک کے مشن ومقصد پر قربان کردی، جوتحریک کے اس سفرمیں لاپتہ ہو گئے، جنہوں نے قیدوبندکی صعوبتیں جھیلیں، جو دربدر ہوگئے۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 31واں یوم تاسیس منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں جمعہ 12جون کولندن کے علاقے ایجویئر میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے بالمقابل واقع وی آئی پی لاوٴنج میں شام 6 بجے اجتماع ہوگا۔ جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"