Author Topic: طلبہ تنظیموں میں محاذ آرائی سے تعلیمی عمل متاثر ہوگا، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  (Read 2633 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

طلبہ تنظیموں میں محاذ آرائی سے تعلیمی عمل متاثر ہوگا، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
   
کراچی (پ ر) تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی محاذ آرائی طلبہ تنظیموں اور طلبہ یونینوں کے خلاف منفی جذبات کے فروغ کا سبب بنے گی، طلبہ تنظیمیں باہمی اختلاف کرکے طلبہ حقوق کی جدوجہد کے لئے مل جل کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما اور متحدہ طلباء محاذ کراچی کے سینئر نائب صدر ابو الفضل ساجدی اور جے ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حسنین حیدر جعفری نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیمیں آپس میں محاذ آرائی کے بجائے برداشت، صبر و تحمل اور رواداری کا مظاہرہ کریں اور تعلیمی اداروں میں امن و امان کے فروغ اور طلبہ حقوق کی جدوجہد کے لئے مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا طلبہ تنظیموں کے درمیان محاذ آرائی سے نہ صرف تعلیمی عمل متاثر ہوگا بلکہ اس طرح کی صورتحال جہاں طلبہ کے حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں کو شدید نقصان پہنچائے گی وہیں طلبہ کے اندر طلبہ تنظیموں کے حوالے سے منفی جذبات کے فروغ کا سبب بنے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے طلبہ یونینوں پر سے پابندی اٹھائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے، تو تمام طلبہ تنظیموں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی اختلافات ختم کرکے طلبہ حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مل جل کر کام کریں۔