Author Topic: بلوچستان کے تمام کالجز میں لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جائے،بی ایس او پجار  (Read 954 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان کے تمام کالجز میں لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جائے،بی ایس او پجار
کوئٹہ : بی ایس او پجار کے صوبائی سینئرنائب صدر شفقت ناز بلوچ جونیئر نائب صدر ارشاد لانگو،انفارمیشن سیکرٹری کامریڈ نعیم بلوچ، سینئرجوائنٹ سیکرٹری آصف نور بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری باری خان بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام تر کالجز میں لائبریر ی کے قیام کو یقینی بنایا جائے
 کیونکہ طلبا کالج اوقات کے بعد جہاں مختلف کتابوں اور اپنے سلیبس سے متعلق چیزوں کو آرام دہ ماحول میں پڑھ سکیں کیونکہ کالج اوقات کے بعد یا کالج کلاس کے دوران جو پیریڈ خالی اس میں طلبا فضول کسی چیز میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے لائبریری کا رخ کرینگے کالجز میں لائبریریزکی اشد ضرورت ہے جس سے ہم محروم ہیں اکثر کالجز میں تو بالکل لائیبریریاں موجود ہی نہیں اور جن چند کالجز میں لائبیریریاں موجود ہیں لیکن بدقسمتی کے ساتھ ان میں کوئی سہولیات میسر نہیں پرانی کتابیں موجود ہیں جو پھٹ چکی ہیں پڑھنے کے قابل بھی نہیں بلوچستان میں موجود تمام کالجز میں لائبریریاں بنائی جائیں جس سے کالجوں میں پڑھنے والے طلبا کو بہت آسانی ہوگی وہ فارغ وقت میں اپنی اسٹیڈی لائبریری میں کرسکیں گے ہمارا وزیرتعلیم بلوچستان سے یہ مطالبہ ہے بلوچستان کے تمام تر کالجوں میں لائبریریاں قائم کی جائیں اور جہاں لائبریریاں موجود ہیں وہاں سہولیات فراہم کی جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 03 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"