Author Topic: ہما وسیم کیس:لاہور کے17ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کرنیکی سفارش  (Read 1615 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ہما وسیم کیس:لاہور کے17ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کرنیکی سفارش
   

اسلام آباد . . . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ ہما کے لاہور میں علاج کے دوران غفلت کے مرتکب سترہ ڈاکٹروں کے لائسنس قائمہ کمیٹی کی سفارش پر معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ہما وسیم اکرم اور ایم این اے فیض محمد خان کی ناگہانی اموات کی تحقیقات کے لئے قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ڈاکٹر ندیم احسان کی زیرصدارت پارلے منٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ، وسیم اکرم نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر ان کی اہلیہ کے موت کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہما کے علاج کے لئے بغیر ویزا کے آنے دیا اور وہاں اسپتال نے پیسے بھی نہیں لئے لیکن ان کے ساتھ اپنے ملک میں ایسا نہیں ہوا ، وسیم اکرم نے ے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے علاج کے لئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لئے اور سنگاپور لے جانے کی خاطر پچاس ہزار ڈالر کمیشن بھی لیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر صحت اعجاز جاکھرانی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہما وسیم کی موت کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں جس میں ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے لاہور کے اسپتالوں اور سترہ ڈاکٹروں کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کردی ،، اس موقع پر وفاقی وزیرصحت نے پی ایم ڈی سی کو ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
شکریہ جنگ