PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => VU => Topic started by: iram on May 08, 2009, 01:56:56 PM

Title: Virtual University MASTER OF BUSINESS ADMINISTRATION (MBA)
Post by: iram on May 08, 2009, 01:56:56 PM

ایم بی اے
وی یو یونیورسٹی کا ایم بی اے ۔ دو سال پر مشتمل پروگرام ہے ۔
مندرجہ ذیل شعبوں میں ایم بی اے کروایا جاتا ہے ۔
Finance
Marketing
Management Information Systems (MIS)
Management
Banking
طریقہ تعلیم
وی یو کی طرف سے آپ کی رہائش گاہ کے نزدیک  کسی سٹڈی سنٹر میں آپ کی رجسٹریش ہوجاتی ہے ۔ جہاں پر آپ بیٹھا کر (کمپوٹر اور انٹرنیٹ )کے ذریعہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
کچھ مضمون کی کتب بھی دستیاب ہیں۔ (پرنٹ شدہ) ان کو بھی آپ وی یو کی سائٹ پر خرید سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وی یو کے پروگرام کی سوفٹ کاپی (سی ڈی اور ڈی وی ڈی ) پر دستیاب ہوتی ہے ۔ اور اگر آپ اپنے سٹڈی سنٹر والے سے گذارش کریں تو آپ کی ہاڈر ڈسک پر بھی کاپی کردیں گے ۔
سمسٹر سسٹم
وی یو میں سمسٹر سسٹم رائج ہیں۔ اور تقرییا چھ ماہ کے بعد وی یو کے منظور شدہ امتحانی سنٹر پر جا کر آپ کو امتحان دینے ہوتا ہے ۔

فائنل امتحان کے بعد ایم بی اے  کے اکثر شعبوں میں یا تو آپ کو کسی منظور شدہ ادارے سے انٹرشپ کرنی ہوتی ہے ۔ یا پھر ایک مقالہ (تھسس) تحریر کرنا ہوتا ہے ۔
فیس
فیس کا ماہانہ اور تین ماہ کی اقساط کی شکل میں کسی نزدیک بنک میں جمع کرونا ہوتا ہے ۔ فیس کی تازہ ترین معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ (کیونکہ فیس میں عموما ردوبدل کیا جاتا ہے ۔)
دو سال میں تقریبا 70 ہزار کے اخراجات آتے ہیں ۔ (آج کل 1:52 PM 5/8/2009)
ڈگری
یہ حکومت پاکستان کی منظور شدہ سرکاری یونیورسٹی ہے ۔ جس کو ایچ ای سی اور حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔
اس لئے پاکستان میں اور بیرون پاکستان اس کے ڈگری کی حیثیت پاکستان کی دوسری یونیورسٹیاں کی ڈگری کے برابر ہوتی ہے ۔ مثلا پنجاب یونیورسٹی ۔ یا کراچی یونیورسٹی وغیرہ وغیرہ