Author Topic: ملازمت كی نوعیت  (Read 5114 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ملازمت كی نوعیت
« on: November 15, 2007, 05:36:00 PM »

جس ملازمت كے لیے آپ درخواست دے رہے ہیں اس كے متعلق سب سے پہلے تو آپ كو ملازمت كی نوعیت اور طریقہ انتخاب كے بارے میں معلومات حاصل ہونی چاہیے ۔مثلاًاگر آپ كسی ایسے ادارے میں ملازمت كی درخواست دے رہے ہیں جہاں فیصلہ آپ كی تعلیم ،تجربہ اور ذاتی ظاہری شخصیت    كی بنیاد پر ہوتا ہے تو ایسی جگہ انٹرویو محض رسمی كاروائی ہوتی ہے لیكن یہ ضروری نہیں بلكہ بعض اوقات بظاہر سادہ اور رسمی انٹرویو اپنے اندر بہت گہرائی ركھتے ہیں ۔لہذا آپ كو اچھے انداز میں انٹرویو دینے كے متعلق معلومات حاصل ہونی چاہیے ۔بعض محكموں اور اداروں میں بھرتی سے قبل باقاعدی تعلیم،تجربے اور ذہانت كا تحریری امتحان ہوتا ہے لہذا آپ كو معلوم ہونا چاہیئے كہ آپ جس ادارے میں ملازمت كے لیے درخواست دے رہے ہیں وہاں ملازمت كی نوعیت كیسی ہوگی اور بھرتی سے قبل آپ كو كس قسم كے امتحان یا انٹرویو سے گزرنا ہوگا ۔مثلاً اگرآ پ اسٹینو گرافر كے لیے درخواست دے رہے ہیں تو آپ كو یاد ركھا چاہیئے كہ بھرتی سے پہلے آپ كا ٹائپ ہینڈ اور شارٹ ہینڈ كا ٹیسٹ ہوگا لہذا آپ كو ملازمت حاصل كرنے كا موقع تبھی حاصل ہوسكتا ہے ۔جب ٹائپ كاری اور شارٹ ہینڈ میں آپ كی رفتار متعلقہ ادارے كی مطلوبہ رفتار سے زیادہ ہوگی كیونكہ آپ وہاں اكیلے ہی ٹیسٹ نہیں دے رہے ہوں گے بلكہ آپ كو بہت سے امیدواروں میں اپنے آپ كو اہل ثابت كرنا ہوگا تب ہی آپ كو وہ ملازمت مل سكتی ہے۔

پاكستان كی مسلح افواج میں كمیشن حاصل كرنے یا ائیرفورس اور نیوی وغیرہ میں بھرتی ہونے كے لیے مخصوص قسم كے ٹیسٹ اور انٹرویو لئے جاتے ہیں ۔آپ كو نہ صرف ان ٹیسٹوں اور انٹرویوز كے بارے میں مكمل معلومات حاصل ہونی چاہیے بلكہ آپ ان كی خوب تیاری بھی كریں ۔ان امتحانات كی تیاری كے لئے بازار میں مناسب كتب دستیاب ہیں آپ ان كتب سے مدد حاصل كرسكتے ہیں۔

اسی طرح وسل كمیشن یا بنكوں میں بطور آفیسرز پولیس میں بطور اے ایس آئی اور محكمہ مال میں بطور نائب تحصیلدار بھرتی ہونے كے لئے بھی مقابلے كے امتحانات منعقد ہوتے ہیں ۔ان اداروں میں مقابلے كے امتحانات میں شركت سے قبل ان امتحانات كے متعلق مكمل معلومات حاصل كركے اور انہی مقاصد كے لئے لكھی گئی كتب كی مدد سے خوب تیاری كركے امتحانات میں شریك ہوں ۔

بہت سے اداروں میں ٹیسٹ اور انٹرویو دونوں لئے جاتے ہیں اور بہت سے سركاری اور نجی اداروں میں صرف انٹرویوز ہی ہوتے ہیں ۔لہذا جب آپ كو كسی ادارے كی طرف سے ٹیسٹ اور انٹرویو كے لیے كال لیٹرز موصول ہوجائے تو پھر آپ كو درج ذیل امور كی طرف توجہ دینی چاہیے ۔

١۔   متعلقہ ادارے كے بارے معلومات خواہ یہ نجی ادارہ ہویا سركاری ادارہ

٢۔   متعلقہ ادارے میں بھرتی كے طریق كار كے متعلق مكمل معلومات

٣۔    جس ملازمت كے لیے آپ كو كال لیٹر بھیجا گیا ہے اس كے متعلق تمام ضروری معلومات۔