Author Topic: كمرہ انٹرویو میں داخل ہونے كا طریقہ  (Read 5731 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كمرہ انٹرویو میں داخل ہونے كا طریقہ
« on: November 15, 2007, 05:37:26 PM »
جب آپ انٹرویو كے لیے متعلقہ كمرے میں داخل ہوتے ہیں تو انٹرویو لینے والے آپ كی حركات و سكنات سے آپ كے بارے میں اندازے قائم كرنا شروع كردیتے ہیں ۔لہذا كمرے میںداخل ہونے سے قبل اگر كمرہ بند ہے تو دروازے پر ہلكی سی دستك دے كر دروازہ سكون كے ساتھ كھول كر كمرے میں داخل ہونے كی اجازت طلب كریں اور جب تك آپ كو اندر آنے كی اجازت نہ دی جائے كمرے میں داخل نہ ہو بلكہ وہیں كھڑے رہیں ۔آپ كے چہرے پر ہلكی سی سنجیدہ مسكراہٹ ہو تو بہتر ہے۔آپ كے انداز سے گھبراہٹ اور حواس باختگی كا اظہار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی آپ سے اضطراری حركات سرزد ہونی چاہیئے ۔جب آپ كو كمرے میں داخلے كی اجازت مل جائے تو مناسب اور نارمل طریقے سے چلتے ہوئے مقررہ جگہ پر پہنچ جائیں نہ تو آپ اكڑ كر پریڈ كرنے كے سے انداز میں كمرے میں داخل ہوں اور نہ ہی سر اور كندھی جھكا كر كمرے میں داخل ہوں ۔