Author Topic: رجحان ٹیسٹ (Apptiude Test)  (Read 5209 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
رجحان ٹیسٹ (Apptiude Test)
« on: November 15, 2007, 05:41:13 PM »
ان امتحانات سے یہ اندازہ لگایا جاسكتا ہے كہ جس شعبے كے لیے امیدوار كا انتخاب كیا جارہا ہے اس شعبے كی طرف امیدوار كا طبعی رجحان موجود نہیں یا كہ نہیں ۔اس قسم كے ٹیسٹ ایسے امیدواروں سے لئے جاتے جنہیں كسی خاص شعبے كے لیے منتخب كركے ان تربیت كرنا مقصود ہو۔اس ٹیسٹ میں دو طرح كے سوالات پوچھے جاسكتے ہیں :اول براہ راست سوالات ،ایسے سوالات ہوتے ہیں جو متعلقہ شعبے كے مختلف امور كے بارے میں پوچھے جاتے ہیں ۔دوم بالواسطہ سوالات،یہ سوالات ایسے ہوتے ہیں جو بظاہر تو مذكورہ شعبے سے غیر متعلق ہوتے ہیں لیكن ان سے امیدواروں كے ذہنی رجحانات كے بارے میں اندازے قائم كئے جاسكتے ہیں ۔