Author Topic: ایم،ڈی کیٹ ٹیسٹ‘ بدنظمی کے باعث امیدواروں کو شدیدمشکلات کاسامنا  (Read 624 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم،ڈی کیٹ ٹیسٹ‘ بدنظمی کے باعث امیدواروں کو شدیدمشکلات کاسامنا
کوئٹہ : بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز اور بلو چستا ن کے دیگر تین میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بدنظمی سے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق اتوار کوچار میڈیکل کالجر کی 370نشستوں کے لئے 6ہزار 8سو امیدواروں سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا گیاانتظامیہ کی جانب سے بدنظمی کے باعث آنے والے امیدارواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا امیدواروں کو لانے اور لے جانے کیلئے کسی شٹل سروس کاانتظام نہیں کیاگیا تھا نہ ہی امیداروں کی داخلے کے وقت لائنیں بنوائیں جبکہ من پسند اوربااثرافراد کی گاڑیوں کو بھی سینٹر کے اندر چھوڑا گیا جبکہ امیدواروں کےساتھ آنے والے والدین کوبھی شدیدگرمی میں کئی گھنٹے تک دھوپ میں کھڑارکھاگیا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ6 1ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"