Author Topic: فوجی فائونڈیشن Fauji Foundation  (Read 2074 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
فوجی فائونڈیشن Fauji Foundation
« on: September 19, 2008, 09:03:04 AM »


فوجی فائونڈیشن Fauji Foundation

یہ ایك قابل اعتماد ادارہ ہے۔ اس كا قیام ٣٥٩١ ئ میں عمل میں آیا تھا۔ اس كا مقصد ریٹائر فوجیوں كی بہبود تھا۔ یہ ادارہ صنعتی منصوبوں كو بھی چلا رہا ہے۔ اس كی بنیاد ایك كروڑ ٢٨ لاكھ روپے سے ركھی گئی تھی۔ اس رقم سے فوجی فائونڈیشن نے مختلف نوعیت كے منصوبے بنائے۔ فوجی فائونڈیشن كا بنیادی مقصد یہ تھا كہ وہ سابق فوجیوں، ان كے زیر كفالت خاندانوں، بیوائوں اور شہیدوں كی فلاح و بہبود كے لئے كام كرے۔ فوجی فائونڈیشن چلانے كے لیے صنعتی منصوبوں میں سرمایہ كاری كی جاتی ہے۔ یا انتظامی كمیٹی كی تجویز پر عمل درآمد كیا جاتا ہے۔

فائونڈیشن كے زیر اہتمام سات ہسپتال،كئی ہیلتھ سنٹر، اور گشتی ڈسپنسریاں كام كر رہی ہیں۔ معذوروں كے لیے مصنوعی اعضائ كی تیاری كا سنٹر راولپنڈی میں ہے ۔ میڈیكل سنٹر میں ایك نرسنگ ٹریننگ سكول بھی ہے۔ اس كے اہم منصوبے یہ ہیں۔

١۔ فوجی ٹیكسٹائل ملز جہلم

٢۔ فیصل آباد كاٹن ملز فیصل آباد

٣۔ فوجی كاٹن ملز فیصل آباد

٤۔ فوجی شوگر ملز ٹنڈو محمد خان

٥۔ فوجی شوگر ملز گھوٹكی ضلع بدین ﴿سندھ﴾

٦۔ فوجی شوگر ملز سانگلہ ہل

٧۔فوجی سیریلز راولپنڈی

٨۔ فوجی مصالحہ جات راولپنڈی

٩۔ فوجی پولی پروپلین پروڈكشن

٠١۔ فائونڈیشن گیس راولپنڈی

١١۔ خیبر ٹوبیكو كمپنی مردان

٢١۔ فوجی فرٹیلائزر ماچی گوٹھ رحیم یار خان

٣١۔ ملٹی پبلك لمیٹڈ كراچی

٤١۔ فوجی میٹلز راولپنڈی

چند اہم منصوبوں كا حال درج ذیل ہے۔