Author Topic: نوٹس داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد  (Read 2022 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نوٹس داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

برائے بی ای ﴿ٹیلی كمیونیكیشن﴾ پروگرام پاكستان انجینئرنگ كونسل (PEC)كے تجویز كردہ

Identified Remedial Educational Courses

پاكستان انجینئرنگ كونسل (PEC)نے درج ذیل (Batches)میں رجسٹرڈ سٹوڈنٹس كی رجسٹریشن كی منظوری دے دی ہے بشرطیكہ وہ Identified RRemedial Educational Coursesكو كامیابی سے مكمل كریں۔

نمبر شمار   IETراولپنڈی      IETلاہور

1   2000,2001اور2002   2000, 2001,2002اور 2003

ہر سینٹر سے مذكورہ بالا بیچز (Batches)كے سٹوڈنٹس امیدواران كو ہدایت كی جاتی ہے كہ وہ نیچے دیے گئے كورسز میں داخلے كے درخواست دیں جس كے لیے انہیں داخلہ فارم جمع كروانا ہو گا جو كہ ان كے دستیاب پتوں پر پہیل سے ہی روانہ كر دیے گئے ہیں۔ جاری داخلہ فارم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كے ویب پیج (www.aiou.edu.pk/download)پر بھی دستیاب ہیں جو كہ ارسال كیے گئے جاری داخلہ فارم نہ ملنے كی صورت میں ڈائون لوڈ كیے جا سكتے ہیں۔ PECكی ہدایت كے مطابق دونوں كورسز میں حاضری لازمی ہے۔

a) Breadth Level course-Code 1490

b)  Depth Level Course-Code 1491

داخلہ فارم بذریعہ كورئیر سروس درج ذیل پتہ پر 30مئی 2009ئ كو یا اس سے قبل موصول ہوے چاہئیں۔

ڈائریكٹر ﴿ٹیلی كام انجینئرنگ ﴾ كمرہ نمبر 106بلاك نمبر 7ڈیپارٹمنٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیكنالوجی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیكٹر H-8اسلام آباد۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 6جون 2009ئ سے درج بالا كورسز كی لازمی كلاسز كا اہتمام درج ذیل سنٹرز پر كیا ہے سٹوڈنٹس اپنی آسانی كے مطابق مین كیمپس اسلام آباد یا ریجنل كیمپس لاہور میں منعقد ہ كلاسز میں شامل ہو سكتے ہیں۔

1۔  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مین كیمپس اسلام آباد۔

2۔  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل كیمپس لاہور﴿346-Aرضا بلاك علامہ اقبال ٹائون لاہور﴾

ان كورسز كے لیے سٹوڈنٹس سے كوئی داخلہ فیس نہیںلی جائے گی۔ تاہم سٹوڈنٹس كو قیام و طعام كا انتظام خود كرنا ہو گا۔ پاكستان انجینئرنگ كونسل اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مشتركہ طور پر فائنل امتحان لیں گے وہ سٹوڈنٹس جو ہر پیر میں كم از كم 60%نمبر حاصل كریں گے انہیں كامیاب اور PECكی رجسٹریشن كا اہل قرار دیا جائے گا۔ PECكی ہدایات كے مطابق تعلیم ك دروانہ تقریباً 6ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ جبكہ تمام عمل 18اگست 2009ئ تك مكمل كر لیاجائے گا۔

نوٹ:  درج بالا بیچز (Batches)كے سٹوڈنٹس كو ان كے اپنے مفاد میں ایك دفعہ پھر ہدایت كی جاتی ہے كہ داخلہ حاصل كریں اور PECكی ہدایات كے تحت سارا عمل مكمل كریں۔ بصورت دیگر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تاخیر یا PECكے ساتھ رجسٹریشن كی ذمہ داری قبول نہیں كرے گی۔

سہیل نذیر رانا ڈائریكٹر (A&M)


If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"