Author Topic: وزیر تعلیم کا طلبہ کو کتب مخصوص شاپس سے خریدنے پر مجبور کرنے کا نوٹس  (Read 430 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیر تعلیم کا طلبہ کو کتب مخصوص شاپس سے خریدنے پر مجبور کرنے کا نوٹس
نجی سکولوں کا یہ اقدام ناقابل قبول،صوبائی حکومتیں اور پیرا نوٹس لیں، شفقت محمود کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بعض نجی سکول سسٹمز کی طرف سے طلبہ کو درسی کتب اور کاپیاں اپنے نامزد کردہ مخصوص کتب فروشوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کرنے کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور اکثر والدین کی قوت خرید سے باہر ہے ۔ نئی درسی کتب خریدنے پر مجبور کرنا والدین کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ یہ عمل فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور والدین کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ صرف وہی کتب خریدیں جن کی ضرورت ہو۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور پیرا فوری اس عمل کا نوٹس لیں ۔ وزیر تعلیم نوٹس
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی 17 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"