PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on November 01, 2018, 12:27:30 PM

Title: پشاور یونیورسٹی کو ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم کی رکنیت حاصل
Post by: sb on November 01, 2018, 12:27:30 PM

  پشاور یونیورسٹی کو ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم کی رکنیت حاصل
پشاور: یونیورسٹی آف پشاور کو ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم کی رکنیت حاصل ہوگئی ہے اس سلسلے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری
 دو روزہ سالانہ اجلاس 2018 میں ہمالیہ سے متصل ممالک کے مندوبین اور جامعہ پشاور کے درمیان باضابطہ دستخط کئے گئے۔
یہ دستخط انٹرنیشنل اجلاس میں چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن طارق بنوری کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کرنے والے جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ  یکم نومبر 2018 کو شائع ہوئی